باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

کراچی پولیس نے کورنگی میں چھاپہ مارا ہے اور دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق بلال کالونی میں ملزم نے آٹھ روز قبل اپنے ساتھی ملزمان کے ہمراہ ملکر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو مکینک دوست قتل ہو گئے تھے،پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ گرفتار ملزم معطل پولیس اہلکار ہے جس کی شناخت دانش کے طور پر ہوئی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت کروا رکھی تھی،ملزم اغوا کے ایک کیس میں بھی مفرور تھا،ملزم دانش اغوا برائے تاوان سمیت قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا 2015 سے کرمنل ریکارڈ موجود تھا، اسکے باوجود ملزم 2017 میں پولیس میں بھرتی ہوا، تاہم تحقیقات کے دوران 2019 میں کرمنل ریکارڈ کی تصدیق ہونے پر ملزم کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا،

دوسری جانب شہر قائد کراچی علاقے نارتھ ناظم آباد میں بھائی نے گولیاں چلا کر بہن کی جان لے لی، پہاڑ گنج کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا، ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی تلاش شروع کردی

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

سوشل میڈیا پر مہم،جسٹس محسن اختر کیانی کا بھی کاروائی کیلیے خط

سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 سوشل میڈیا اکاونٹس بند

سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہوا، مفصل جواب جمع کروائیں، عدالت

سینیٹ اجلاس،سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے قرارداد واپس

انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

Shares: