کرونا وائرس یا کوئی اوروجہ ! ڈاؤ یونیورسٹی نے ڈاکٹرز سمیت عملے کی تنخواہیں آدھی کر دیں

0
35

کراچی:کرونا وائرس یا کوئی اوروجہ ! ڈاؤ یونیورسٹی نے ڈاکٹرز سمیت عملے کی تنخواہیں آدھی کر دیں،اطلاعات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اپنے تمام عملے بشمول ڈاکٹرز کی تنخواہیں آدھی کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اپنے تمام عملے بشمول ڈاکٹروں کی تنخواہیں آدھی کر دیں۔یونیورسٹی کے پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ڈاکٹرز اور عملے کو جون کی آدھی تنخواہ ادا کی گئی ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے زیادہ تر پروفیسرز اسپتال میں کووڈ 19 کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں۔یونیورسٹی کے عملے کو جون کی تنخواہ 7 دن کی تاخیر سے بھی ادا کی گئی ہے۔

وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ابھی تک فنڈز فراہم نہیں کیے ہیں،پیسے نہیں ہیں تو تنخواہیں کہاں سے ادا کریں گے۔

پروفیسر سعید قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز ملتے ہی باقی تنخواہ کر دیں گے۔

Leave a reply