ڈی پی او بھکر کی ہدایت پر کاروائی ، جواری گرفتار، ناجائز اسلحہ ، منشیات برآمد

0
48

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری۔جواری گرفتار،ناجائز اسلحہ ،منشیات برآمد۔

نمائندہ باغی ٹی وی بھکر میاں کاشف انعام
کے مطابق پولیس تھانہ صدر بھکر پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ 9کس افراد مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیل رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر SI محمد اختر بگا،SI غلام حسن معہ ٹیم نے فوری ٹیم تشکیل دے کر مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 9کس ملزمان (1) ظفر اقبال ،2-عمران3-منتظر مہدی4-حنظلہ5-نقاش6-خالد محمود7-شوکت اللّٰہ8-عبدالمجید9-انس سکناۓ بھکرکو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی نقدی رقم /15000روپے،2عدد موٹر سائیکل ،ایک عدد لوڈر رکشہ ،6عدد موبائل فون,1عدد مرغا کل مالیتی ،2لاکھ 85ہزار روپے برآمد کر لیے ۔ جواء کھیلنے والے تمام ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

ایک اور کاروائی میں دوران تفتیش ملزمان مسمیان1- امجد تقی سے پسٹل 30بور معہ کارتوس 2-ارباز سے پسٹل 30بورمعہ کارتوس 3-اعجازسے پسٹل 30 بور معہ کارتوس 4-صفدر سے پسٹل 30بور معہ کارتوس برامد کرلیے ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری۔

ایس ایچ او تھانہ صدر دریاخان انسپکٹر محمد آصف خان معہ ٹیم نے ملزم مسمی محمدراشد سکنہ دریاخان سے 30لیٹر شراب ،محمد ارشاد سکنہ دریاخان سے 20لیٹر شراب برآمد کر لیے ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔

اچھی کارکردگی پر ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان نے SHOsاور ٹیم کو شاباش دی ۔

Leave a reply