ڈی پی او جھنگ نے تھیلیسیمیا کی مریض بچی مدیحہ واجد کی خواہش پر اسے ایک دن کے لئے ڈی پی او کی ذمہ داریاں سونپ دیں اور اپنی کرسی پر بٹھایا پولیس لائنز چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او کی وردی میں ملبوس مدیحہ کو سلامی بھی دی گئی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا جھنگ کی رہائشی تیرہ سالہ مدیحہ واجد نے ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک سے خواہش ظاہر کی کہ وہ ایک دن کے لئے ڈی پی او جھنگ بننا چاہتی ہے جس پر سرفراز ورک نے اس کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایک دن کے لئے ڈی پی او بنا دیا۔


ڈی پی او نے ایک دن کے لئے اپنی کرسی ننھی مدیحہ کے نام کر دی ڈی پی او کی وردی میں ملبوس ننھی مدیحہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ مدیحہ نے ڈی پی او بننے پر جھنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک نے کہا کہ مدیحہ کو ڈی پی او بنا نے کا مقصد پولیس کا سوفٹ امیج دینا ہے اور وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ شہری زیادہ سے زیادہ اس مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون کا عطیہ دیں۔

ڈی پی او بننے پر ننھی مدیحہ کی خوشی کی انتہا نہ تھی تاہم ڈی پی او جھنگ اور دیگر عملہ بھی سارا دن بچی کی خواہشات پوری کر نے میں مصروف نظر آئے۔

ننھی مدیحہ نے اپنی اس خواہش پوری کئے جانے پر ڈی پی او جھنگ اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ اداکیا-

Shares: