ڈی پی او قصور کو تبدیل کرکے ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا

  • قصور
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کو تبدیل کرکے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ کو ڈی پی او قصور تعینات کر دیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے
    ڈی پی او قصور کو تبدیل کرکے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسٰی خان کو ڈی پی او قصور تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈی پی او قصور طارق عزیز کو تبدیل کرکے ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے
    ضلع بھر کی سیاسی ،سماجی،صحافی برادری نے نئے آنے والے ڈی پی او محمد عیسیٰ کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے قانون کے مطابق میرٹ پہ کام کریں گے

  • Leave a reply