اوچ شریف :موسم گرما،سوئی گیس صارفین کو لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے نجات نہ مل سکی

اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان) موسم گرما میں بھی سوئی گیس صارفین کو لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے نجات نہ مل سکی، شہری ہوٹلوں سے مہنگے کھانے خریدنے پر مجبور، 18 پونڈ کی بجائے 3 پونڈ پریشر دیتے ہیں وہ بھی لوڈشیڈنگ کے ساتھ،اہل علاقہ کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں محکمہ سوئی گیس حکام کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے موسم گرما میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کھانا پکانے سمیت دیگر امور کی انجام دہی میں مسائل کا سامنا ہے ۔

شہر کے مختلف علاقوں ناصر ٹاؤن محلہ امیر آباد اکبر ٹاؤن حسینی چوک شمیم آباد جگ پورہ میں سوئی گیس نایاب ہوگئی، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دن بھر گیس دستیاب نہیں اور جب دیتے بھی ہیں تو انتہائی کم پریشر ہوتا ہے،

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ملتان ٹیم کی جانب سے مزکورہ ادارہ کو شہر میں 18 پونڈ پریشر دینے کی ہدایات ہیں تاہم مبینہ کرپٹ اور سکون پسند ملازمین 3 پونڈ پریشر رکھ کر سارا دن پبلک کو ذلیل کرنا معمول بنا لیا ہے، شہری ایل پی جی کے سلنڈروں اور لکڑی جلا کر گزارہ کررہے ہیں، ہر ماہ بل بھی ادا کررہے ہیں مگر گیس نہیں آتی،

شہریوں کی جانب سے متعدد بار شکایات کا اندراج بھی کروایا گیا لیکن حکام مسئلے کے حل میں غیر سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے

Leave a reply