چوٹی زیریں:ڈاکٹر عبدالکریم ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈیرہ تعینات ،چارج سنبھال لیا

چوٹی زیریں،باغی ٹی وی( محسن نواز ) ڈاکٹر عبدالکریم ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈیرہ غازیخان تعینات ،چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ، بیسویں گریڈ میں ترقی
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالکریم خان رمدانی کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈی جی خان ڈویژن تعینات کردیا گیا ،انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا،ڈاکٹر عبدالکریم رمدانی سی ای او ہیلتھ ڈی جی خان بھی رہے چکے ہیں اور اپنی سابقہ تعیناتی کے دوران انہوں نے ہسپتالوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے دن رات ہسپتالوں کے دورے کرتے رہتے تھے اور علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرتے تھے۔ڈاکٹر عبدالکریم خان رمدانی کو بی پی ایس 20 میں بھی ترقی دے دی گئی انہیں ڈائریکٹر ہیلتھ اور بیسویں گریڈ میں ترقی پانے پر چیف لغاری سردار جمال خان لغاری، سردار اویس خان لغاری،یونس عباس وڈانی،قسور عباس برمانی مختار احمد وڈانی،حشمت علی کوریجہ،ڈاکٹر عرفان کریم رمدانی،ڈاکٹر بشیر عباس وڈانی،عباس خان بلوچ،نادر عباس رمدانی،علی بخش جوہر،سردار عابد خان رمدانی،سردار ساجد خان رمدانی،اسرار احمد رمدانی نے مبارکباد دی ۔

Leave a reply