وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے لیے بہانے تراشنے شروع کردیئے گئے

لندن : وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے لیے بہانے تراشنے شروع کردیئے گئے ، اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی، بحالی کے عمل میں مزید کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،65 سال سے زائد عمربیمارقیدیوں کورہا…

 

ڈاکٹرعدنان  نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ نواز شریف کا علاج وہیں سے شروع کیا ہے جہاں سے پاکستان میں چھوڑا گیا تھا، کنسلٹنٹس کی پوری ٹیم علاج کی نگرانی کر رہی ہے، صحت کی بحالی کے عمل میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

اس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے نوازشریف کی پلیٹ لیٹس سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سی معلومات پرائیویٹ ہیں جو نہیں بتائی جا سکتیں، اگلے ہفتے کے درمیان نوازشریف پی ای ٹی اسکین ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت

ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزید اپائنٹمنٹس طے ہیں، نوازشریف کو اسٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہیں، ڈاکٹرز کاخیال ہے کہ اسٹیرائیڈز کو کم کر کے روک دیا جائے، نواز شریف کو گھرمیں میڈیکل کی تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی نوازشریف کی طبیعت ویسے ہی ہے بحالی میں کچھ وقت لگے گا، ان کی صحت راتوں رات تو ٹھیک نہیں ہو سکتی البتہ نوازشریف کا رپورٹس کے مطابق علاج کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.