تربو ز کو ٹیکہ لگانے کا پروپیگنڈہ،ڈاکٹر عفان کیخلاف دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

0
201
tarbooz

یوٹیوب پر تربوز کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانے پر فیصل آباد غلام محمد آباد سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے ڈاکٹر عفان قیصر کے خلاف دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا،

ڈاکٹر عفان قیصر کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ درج کروانے کی درخواست بھی دے دی گئی، درخواست انجمن تاجران سبزی منڈی غلام محمد آباد کے صدر رانا عامر جاوید نے تھانہ غلام محمد آباد میں دی،غلام محمد آباد کی فروٹ اور سبزی منڈی میں کئی دہائیوں سے پھلوں کی آڑھت کرنے والے ظفر اقبال نے بھی تربوز کو ٹیکے لگانے کی کہانی کو "جھوٹ” قرار دیا ، ڈاکٹر عفان کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ "گزارش ہے کہ سائل سبز ی منڈی غلام محمد آباد فیصل آباد انجمن تاجران شاہین گروپ کا صدر ہے الزام علیہ ڈاکٹر عفان قیصر نے چند یوم قبل سوشل میڈیا یوٹیوب چینل پر تربوز کے متعلق پروگرام کیا ۔ جس کو میرے علاوہ کشف علی جنرل سیکرٹری، نائب صدر ظفر اقبال کھمن نے بھی پروگرام دیکھا جس میں ڈاکٹر صاحب نے تربوز کو ٹیکہ لگا کر رنگ لال کرنا بتایا گیا۔ کہ دوکاندار تا جر حضرات تربوز کو ٹیکہ لگا کر اس کا رنگ تبدیل کر کے لال کرتے ہیں اور بازاروں میں فروخت کرتے ہیں جس سے مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور لوگ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں ۔

درخواست میں مزید کہا گیاکہ ڈاکٹر عفان قیصر کے یوٹیوب پر اس بیان پر پاکستان بھر کی ہزاروں منڈیوں میں کاروبار کرنے والے ہزاروں لوگوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔ کاشتکار اور زمینداروں کو بھی اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اور اس کے بیان کی وجہ سے پاکستان کی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور اس کے اس فعل سے سپورٹر جو کہ بیرون ملک فروٹ ۔ سبزیاں سپلائی کرتے تھے ان کے کردار پر بھی داغ لگا۔ پاکستان بھر میں کوئی ایسا واقع پیش نہیں آیا کہ تربوز کھانے سے کسی کو کینسر ہوا ہو۔ ڈاکٹر عفان قیصر کے اس دعوے کو محکمہ فوڈ پنجاب نے بھی غلط قرار دیا ہے کہ تربوز کو ٹیکہ لگایا جائے تو تربوز دس گھنٹے میں خراب ہو جاتا ہے کہ آج تک محکمہ فوڈ پنجاب کی ٹیموں نے پاکستان کی مختلف منڈیوں اور بازاروں میں تربوز فروخت کرنے والوں کو چیک کیا تا حال کوئی واقع پیش نہ آیا ،ڈاکٹر نے پاکستان بھر میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے جس سے پاکستان بھر کے کاروبار کرنے والے حضرات کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے اور دہشت گردی کی فضا پھیلائی گئی کہ کوئی عوام تربوز نہ کھائے ۔ لہذا ڈاکٹر کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے۔

تربوز صرف ایک لذیذ پھل نہیں ہے۔ یہ ایک غذائیت کا پاور ہاؤس بھی ہے۔ اس میں وٹامن اے اور کچھ وٹامن سی ہوتا ہے، اور یہ زیادہ تر کچا کھایا جاتا ہے۔ اس پھل میں تقریباً 92 فیصد پانی ہوتا ہے، جو اسے ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ بناتا ہے، خاص طور پر گرمی کے دنوں میں۔ تربوز کی تاریخ جنوبی افریقہ سے 5,000 سال پرانی ہے، تربوز کی کاشت مصر اور ہندوستان میں 2500 قبل مسیح میں کی جاتی تھی، اور یہ 17ویں صدی تک یورپ کے گرم حصوں میں باغات کی ایک مشہور فصل بن گئی۔ آج کل تربوز کو تازہ کھانے سے لے کر سلاد، میٹھے ، مختلف طریقوں سے استعمال کر کے لطف اٹھایا جاتا ہے۔

پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

Leave a reply