تحریک صراطِ مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو چار ماہ کے بعدآج کو ٹ لکھپت جیل سے با عزت رہا کیا گیا۔ ہزارو ں عاشقان رسول ﷺ کے جلوس میں انہیں مرکز صراط مستقیم تاج با غ لایا گیا۔جلوس نے جیل سے مرکز صراط مستقیم کا راستہ کئی گھنٹو ں میں طے کیا۔ہزارو ں لو گو ں نے راستے میں جلو س کا استقبال کیا اور منو ں پھلو ں کی پتیا ں نچھاور کی گئیں۔
عاشقان رسول ﷺ نے بڑے جذباتی انداز میں لبیک یارسول اللہ ﷺ،تاجدار ختم نبوت زندہ باد، ناموس اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم زندہ باد، نامو س صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم زندہ باد اور حصحص الحق (حق ثابت ہو گیا)کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ رہائی کے موقع پرڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی نے کہا اللہ تعالیٰ کا کروڑو ں با ر شکرہے۔ جس نے استقامت سے سنت یوسفی ادا کرنے کی توفیق دی خاتم النبین و المعصومین حضرت محمد ﷺ کی نگاہ عنایت سے حق مزید واضح ہو گیا ہے۔ جھو ٹا الزام لگانے والو ں کا دنیا اور آ خرت میں تعاقب کرو ں گا اور وہ دنیا و آخرت میں رسوا ہونگے۔عقیدہ ختم نبوتﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ نیز عظمت اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم و عظمت صحابہ اکرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے دفاع کیلئے جان بھی حا ضر ہے فرانس کی گستاخانہ جسارت پر حکومت پاکستان کا تا حال رد عمل نامکمل اور کمزور ہے۔سرکاری سطح پر فرانس کی جسارت پر فرانس کے ملعون صدر کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ سلطان صلاح الدین ایوبی نے شان مصطفی ﷺ کے خلاف بولے گئے ایک طنزیہ جملے کا بدلہ جنگ کی صورت میں لیا اورگستا خ حکمران کا سر اپنے ہاتھو ں سے کاٹ کر مختلف بادشاہو ں کے درباروں میں باری باری بھیجا اور ساتھ یہ پیغام نشر کیا جو ہمارے رسول ﷺ کے بارے میں کوئی نازیبا لفظ بولے ہم اس سے یو ں بدلہ لیتے ہیں۔ یورپ کی طرف سے سالہا سال سے گستاخیو ں کا مذموم سلسلہ جاری ہے۔
مسلم حکمرانو ں کے معذرت خواہانہ رویے سے یورپ کے گستا خو ں کو حو صلہ مل رہاہے لہٰذا مسلم حکمرانو ں پر لازم ہے ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لیے شرعی موقف اختیار کریں اوراس پر ڈ ٹ جائیں۔ فرانس کا ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے جذبے اور اسلام کو جدا جدا قرار دینا جلتی پے تیل ڈالنے اور عذرِ گناہ بدتراز گناہ کے مترادف ہے۔ فرانس کے بارے سعودی عرب کی خاموشی افسو س ناک اور قابل مذمت ہے۔
جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما قاری زوار بہادر، پاکستان سنی تحریک کے شریف الدین قذ افی، آستانہ عالیہ کو ٹلہ شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر میاں صغیر احمد مجددی، علامہ محمد عبدالرشید اویسی، علامہ محمد فرمان علی حیدری،ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی کے برادر اکبر الحاج محمد احسن گوندل جلالی، میا ں محمد لطیف مر تضائی، میا ں محمد شفیع جلالی، مفتی محمد اسحاق جلالی،شیخ الحدیث مفتی محمد راشد رضوی، سمیت سینکڑو ں علماء مشائخ اور تحریک لبیک یارسول للہ ﷺ و تحریک صراط مستقیم کے ہزارو ں کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔