علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟ اعلان ہو گیا

0
89

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی وفات پا گئے، انکے نماز جنازہ کا اعلان کر دیا گیا ہے

‏تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ بعد نماز ہفتہ کو صبح دس بجے مینار پاکستان لاہور میں ادا کی جائے گی۔ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں تحریک لبیک کے ہزاروں کارکنان شریک ہوں گے اسلئے انکی نماز جنازہ وسیع و عریض گراؤنڈ مینار پاکستان میں ادا کی جائے گی

پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ نما زجنازہ جمعہ کو تین بجے ادا کی جائے گی لیکن بعد میں نماز جنازہ کا وقت بدل دیا گیا ، اب نماز جنازہ کا وقت ہفتہ کی صبح دس بجے کا رکھ دیا گیا ہے

خادم حسین رضوی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سےتھا ۔ وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ شیخ الحدیث بھی تھے اور فارسی زبان پر بھی عبور رکھتے تھے ۔ ان کے دو بیٹے بھی مختلف احتجاج میں شریک رہے ہیں۔ خادم حسین ٹریفک کے ایک حادثے میں معذور ہو گئے تھے اور سہارے کے بغیر نہیں چل سکتے تھے ۔

فیض آباد، تحریک لبیک کا احتجاج جاری، پولیس کا رات گئے آپریشن ناکام

تحریک لبیک احتجاج، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند ہیں؟ ڈی سی نے بتا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

علامہ خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔ ان پر مختلف نوعیت کے کئی مقدمات بھی درج ہیں۔ اعجاز اشرفی نے بتایا کہ ان مقدمات کی تعداد کتنی ہے انھیں یاد نہیں۔ لیکن تحریک کے آغاز سے اب تک انھیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا ۔ شاید اس کی وجہ ان کی ’سٹریٹ پاور‘ ہے۔

علامہ خادم رضوی کی موت کب ہوئی؟ ڈیتھ سرٹیفکیٹ سامنے آ گیا

Leave a reply