اپنے حلقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے، ڈاکٹر اعظم آفریدی

لنڈی کوتل (نصیب شاہ شینواری)اپنے حلقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے، ڈاکٹر اعظم آفریدی

لنڈی کوتل پریس کلب میں قومی وطن پارٹی پی کے 69 کے امیدوار ڈاکٹر اعظم آفریدی نے صوبائی کونسل ممبر کاشف شینواری ودیگر ساتھیوں سمیت پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے اسمبلی فلور پر موثر کیوں ڈبلیو پی موثر کردار ادا کریگی علاقے میں امن کی فضا قائم کرینگے تاکہ علاقہ ترقی کریں اور عوام خوشحالی کی زندگی بسر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کیلئے طورخم بارڈر پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ ملکر عملی اقدامات کریں گے اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ میں پانی، بجلی، گیس، صحت اور تعلیم کیلئے بڑے بڑے منصوبے منظور کراینگے آور بالخصوص شلمان واٹر سپلائی سکیم اور یہاں پر یونیورسٹی بناییگے تاکہ نوجوان آسانی کیساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے پہاڑوں میں موجود قیمتی معدنیات جس سے ہمارے بڑے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں حقیقی معنوں میں عوام کے استعمال میں لائیں گے ،ان وسایل سے نوجوانوں کو روزگار ملےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس کے میدان کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے الگ نادرا اور انہیں قبائلی رسم و رواج کے مطابق با پردہ فیملی سٹاف کی تعیناتی یقین بنایں گے تاکہ خواتین کے مشکلات کم ہوجایں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل،خصوصی افراد کیلئے لنڈی کوتل میں دفتر کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے عملی کوششیں کرینگے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ 8 فروری کو اپنی قیمتی ووٹ کو قومی وطن پارٹی کے حق میں استعمال کریں کیونکہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔

Comments are closed.