بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق تو مسخ نہ کریں ،فردوس عاشق اعوان بول اٹھیں

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مریم نواز کو کھری کھری سنادیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ!
بیگم صفدر اعوان صاحبہ،عمران خان کے بغض میں حقائق تو مسخ نہ کریں

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم کے اس بیان کے جواب میں جس میں مریم نواز نے کہا تھا کہ دنیا کو پتا ہے عمران خان سلیکٹڈ ہیں، اسی لیے انہیں اپنے ساتھ عسکری قیادت کو بھی امریکا لے جانا پڑا۔انہوں نے کہا وہ وقت بھی یاد کریں جب ریٹائرڈ جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کیساتھ امریکہ کا دورہ کیا تھا

فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان وہ وقت بھی یاد رکھو جب جنرل (ر)راحیل دورہ سعودیہ میں آپ کے والد کیساتھ گئے تھے .صرف یہ ہی نہیں بلکہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور شاہد خاقان عباسی نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بیگم صفدر اعوان کی بے جا تنقید کے جواب میں کہا کہ کیا یہ تینوں وزرائے اعظم سلیکٹڈ تھےجن کے ساتھ اس وقت کے آرمی چیف بھی جایا کرتے تھے

Comments are closed.