لاہور: پنجاب کی حد تک معاشی صورت حال کو بہتر سے بہتر بنانے کےلیے حکومت نے ایک نئی باڈی تشکیل دے دی ہے، حکومت نے معاشی تحقیاتی ادارے کے نئے غیر سرکاری ممبرز پر مشتمل بورڈ کی منظوری دے دی، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد معاشی تحقیاتی ادارے کا نیا بورڈ بنایا گیا۔
اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق اس نئے معاشی تحقیقاتی ادارے کی سربراہی بھی پاکستان کے ایک بہت بڑے ماہر معاشیات کو دے دی ہے، تفصیلات کے مطابق بورڈ کے وائس چئیرمین کے لیے معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ اے پاشا کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ لمز یونیورسٹی سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم تر اب حسین، علی چیمہ، راجا عامر خان، ڈاکٹر ظہرا وحید شامل ہیں۔
181 گھروں میں ڈکیتی کتنے لوگ قتل اور زخمی ہوئے خبر نے ہلچل مچادی
ذرائع کے مطابق اس تحقیقاتی ادارے میں ممبران صوبائی اسمبلی کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن ممبران کو شامل کیا گیا ہے ان میں سے خیال احمد کاسترو، ایم پی اے فواز احمد، ایم پی اے طلعت فاطمہ نقوی بورڈ میں بطور ممبر شامل ہیں، پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا بورڈ تین سال تک پنجاب کی معاشی صورتحال پر حکومت کو پالسیی بنا کے دے گا۔