ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ مقرر

0
108
dr younis

حسینہ واجد کو اقتدار سے نکالنے کے بعد بنگلہ دیش کے طلبا نے نگراں حکومت کے لیے اپنی شرائط بھی منوا لیں۔ عالمی شہرت یافتہ معیشت دان ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے۔

حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا ہے،ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے،عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنمابھی شریک تھے، عبوری حکومت کے باقی ارکان کا فیصلہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا

شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیشی طلبہ تحریک نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا، بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ طلبا کے مطالبے پر تحلیل کی گئی تھی، ڈاکٹر یونس علاج کے لئے بیرون ملک میں ہیں ،انکے ترجمان کے مطابق وہ بنگلہ دیش واپس لوٹ کر حکومت کا حصہ بنیں گے.

حسینہ واجد کی یورپ جانے کی تیاریاں
دوسری جانب بھارت میں موجود حسینہ واجدآئندہ 48 گھنٹوں میں یورپ کے کسی ملک میں جا سکتی ہیں،کس ملک جائیں گی ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ،امریکی ویزہ منسوخ ہونے اور برطانیہ کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواست پر ابھی تک جواب نہ ملنے پر حسینہ نے یورپ کے کسی ملک جانے کا فیصلہ کیا ہے، فی الحال حسینہ واجد اتر پردیش کے غازی آباد میں واقع ہنڈن ایئربیس کے سیف ہاؤس میں مقیم ہیں ،حسینہ واجد روس جانے کی بھی کوشش کر رہی ہیں تا ہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،

بنگلا دیشی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے بھارتی کلچرل سینٹر نذر آتش کیا، پاکستان کے خلاف سازش کا ثبوت مل گیا

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

خالدہ ضیا کے بیٹے ، آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں،

حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

Leave a reply