سسکتی وادی کشمیر کا واحد مسیحا پاکستان ہے‘ ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی

فتح جنگ: گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1فتح جنگ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہیں سیدہ آسیہ اندرابی کے بھانجے اور کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ کشمیری پاکستان کا نام لے کر جیتے ہیں‘ زندگی بھر اسی نام کی تسبیح کرتے ہیں اور اسی نام کی پکار کے ساتھ جان دیتے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کا مقروض ہے، کشمیر کے لئے آواز اٹھانا ہم سب پر فرض ہے‘

ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں 68روز سے کرفیو کی وجہ سے زندگی اجیرن بنادی گئی ہے، عالمی ادارے ابھی تک خاموش تماشائی ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کیلئے کوئی اقوام متحدہ یا امریکہ معنی نہیں رکھتا، ان کی نظریں صرف اور صرف پاکستان پر ہیں، پاکستان نے ہی کشمیری عوام کو آزادی دلانے کا وعدہ وفا کرنا ہے،

ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے بتایا کہ گزشتہ68روز سے صرف ایک بار ماموں سے رابطہ ہوااور 20سیکنڈ کی گفتگو میں صرف یہ سن سکا کہ ہم ابھی زندہ ہیں۔کانفرنس سے ملک منہاج الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جب سید علی گیلانی کا نام آتا ہے تو ہم چومتے ہیں، طلبہ کشمیر کے بارے میں کلاسز میں سوال کرتے ہیں اور فکر مند رہتے ہیں،

جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

کشمیر کانفرنس کے سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر یوتھ الائنس ملک کے کونے کونے میں یہ پیغام لے کر جارہی ہے کہ پاکستان کے ہر ذی النفس نے کشمیر کا سفیر بننا ہے، کشمیری یہ نعرہ لگاتا ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں بازو کھول کر انہیں کہنا ہے ہاں تم پاکستانی ہو،

سابق سیکریٹری پر جنسی ہراسگی کی وجہ سے پابندی لگ گئی

کشمیر کانفرنس سے سینئر صحافی سلطان سکندر، ریڈیو براڈ کاسٹر مہوش ناز اور قاضی خضرالزمان ضیاء نے بھی خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا، کانفرنس میں قاضی محمد صفدر،ملک کامران خاکی، سید وجاہت علی شاہ،ملک رفاقت اعوان، ملک عابد داؤد،عابد حبیب، طارق قادری، حاجی اعظم،عادل خانزادہ، ملک افتخار خاری خان، ملک سفیر، قاضی محمود الحسن،خضر حیات نیازی،ممتاز چیئرمین،ساجد لنگڑیال، ملک ارشد،علی عمران سمیت صحافی و سماجی قائدین، عوام اور طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی، آخر میں کشمیری عوام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

پانی کے بغر زندہ رہنےوالی مچھلی ، دیکھتے ہی ماردو ، جارجیائی ماہرین کی تجویز

Comments are closed.