ڈاکٹر قدیر خان کو سائنس کی اے بی سی بی نہیں آتی، ڈبل چیک کریں بم پتہ نہیں پھٹتا بھی ہے یا نہیں، فواد چوہدری
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان کے ایٹم بم کے خالق کو جیو پر دیکھا تو ان کی باتوں سے ایسے لگ رہا تھا کہ ڈاکٹر قدیر خان کو سائنس کی اے بی سی بی نہیں آتی، ڈبل چیک کریں بم پتہ نہیں پھٹتا بھی ہے یا نہیں،
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/230381676147142656?s=20
واضح رہے کہ وزیر موصوف اکثر ایسی اختلافی باتیں کرنے کی شہرت رکھتے ہیں. موصوف کو ٹویٹ کے جواب میں کہا گیا کہ آپ کو علم نہیں کہ وہ ایک ہیرو ہیں اور انہیں پاکستان میں ایٹم بم کا خالق تصور کیا جاتا ہے تو اس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے حساس مسئلے کے حقیقی ہیروز کو ہمیشہ پردے میں رکھا جاتا ہے . ایٹم بم بنانے والے وہ سائنسدان تھے جو افغانستان سے گرفتار ہوئے .
واضح رہے کہ اس پہلے رؤیت ہلا ل کمیٹی کے معاملے میں بھی فواد چوہدری کافی متنازعہ رہے ہیں جنہیں کہاجاتا رہا کہ وہ اپنی وزارت اور کام پر توجہ دیں بجائے اس کے کہ دوسرے دوسروں کے کام میں دخل اندازی کریں. اس بار بھی وزیر موصوف نے قومی ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیر کے بارے ایسی بات کہی ہے جس سے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے .

Shares: