ڈاکٹر سارہ ملک کی لاش کا مقدمہ: عدالت نے گواہ کا بیان قلمبند کروا دیا.

سی ویو دو دریا سے ڈاکٹر سارہ ملک کی لاش ملنے کے مقدمے میں عدالت نے گواہ کا بیان قلمبند کردیا ہے۔ پولیس کی جانب سے کیس کے گواہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں گواہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل سماعت کے دوران مقدمے میں کوئی اہم پیشرفت سامنے نہ آسکی اور تفتیشی افسر مقدمے کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہا، جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پرچالان پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ جبکہ یاد رہے کہ سی وی فرحان شہید پارک کے قریب سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی لڑکی سارہ ملک کے قتل کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے تھے. پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں ساحل تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا تھا جس میں لڑکی کے والد نے بتایا ہے کہ میری بچی نے ڈاکٹر شان سلیم اور بسمہ کی وجہ خودکشی کی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

والد نے یہ بھی بتایا تھا کہ میری بیٹی نے 6 جنوری کو پہلے گھر فون کرکے اپنی ماں کو بتایا کہ ڈاکٹر شان سلیم نے اس سے زیادتی کی، مقدمہ اندراج کے بعد انوسٹی گیشن پولیس نے ڈاکٹر شان سلیم کو گرفتار کر لیا۔

Shares: