شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ان سے جلد ملاقات کروں گی. مریم نواز شریف

0
57

شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی. مریم نواز شریف

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔ مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔ اجلاس میں مریم نواز کے تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی گونج رہی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

دوسری جانب مریم نواز اور نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔ مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر رہنما اور ورکر ہیں۔ میرے خیال میں سینئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے شاہد خاقان عباسی کے قد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ بہت بڑے لیڈر ہیں۔ اور وزیراعظم رہ چکے ہیں جبکہ پارٹی کو ان کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل پارٹی میں ہیں اسحاق ڈار بڑے عہدے پر ہیں۔ پارٹی کا گند عوامی سطح پر زیر بحث نہیں لانا چاہتا ہوں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔ روس سے تیل ڈالرز میں خریدنا ہے یا چینی کرنسی میں ابھی بات چل رہی ہے۔ انشاء اللہ بہتری ہوگی اور دوسرا جماعت کے رہنماء اپنے اختلاف باہر ظاہر نہ کریں.

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان عباسی نے سابق وزیراعظم کے پارٹی عہدے سے استعفے کی خبروں کی تردید کردی تھی۔ حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی خبر بے بنیاد ہے جبکہ وہ پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں۔

ترجمان شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا تھا کہ مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے، شاہد خاقان عباسی نے مشرف دورمیں زندگی مشکل میں ڈالی، انہوں نے جیل کاٹی، اپنے مشن سے نہ ہٹے۔ جبکہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدارت کےعہدے سےمستعفی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی نے ان سے راہیں جد کرلیں تو وہ گھر جانا پسند کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےجنگ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر نائب صدر کےعہدے سےاستعفی دے دیا ہے۔

اخبارکے مطابق شاہدخاقان عباسی نےکہاکہ انہوں ںے تین سال قبل نوازشریف پر واضح کردیا تھا کہ اگر مریم نواز کو پارٹی میں سینیئر عہدے پر لایا گیا تو ان کے لیے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہوگا۔ شاہدخاقان نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی موقع پر پارٹی کے چیف آرگنائزر نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ آخری دم تک ساتھ رہوں گا لیکن اگر پارٹی نے راہیں جدا کرلیں تو گھر جانا پسند کروں گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

انہوں نے ملک کی بہتری کیلئے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ری امیجننگ پاکستان فورم کسی شخص یا پارٹی کیخلاف نہیں ہے، عوام کی ایک بڑی تعداد اس فورم میں شرکت کرتے ہیں اور اس کی سرگرمیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔ نجی ٹی وی نے موقف کیلئے شاہدخاقان عباسی اورمسلم لیگ ن سےرابطہ کیا لیکن انہوں نے ابھی تک اس پر کوئی موقف نہیں دیا۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن میں سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ کچھ عرصہ قبل مریم نواز کو بھی سینئر نائب صدر کا عہدہ دے کر انہیں چیف آرگنائزر بنا دیا گیا تھا.

Leave a reply