دورہ نیوزی لینڈ میں کرونا وبا سے نبرد آزما ہونے کا پلان ڈاکٹر سہیل سلیم نے بیان کردیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، پی سی بی کے آفیشل ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان کے نیوزی لینڈ کے دورہ پر کرونا وائرس بارے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بریف کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیسے کرونا وائرس کے اوپر کنٹرول حاصل کیا . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میںشامل ہے جہاں کرونا کے ان سات مہینوں میںسب سے زیادہ کرکٹ کھیلی گئی، ان میں پی ایس ایل سمیت ڈومیسٹک کرکٹ کے متعدد ایونٹ ہیں، ان میں انٹرنیشل ٹورز بھی شامل ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس عرصے میں سب سے بہتر طریقے سے چھ ایونٹ ایک وقت میں کرائے اور اس وباء پر اچھے طریقے قابو پایا. انگلینڈ میں جو دور تھا اس میں دو مہینے تک سخت سیکیورٹی کو مدنظر رکھا اسی طرح زمبابوے کے دورے پر بھی ہم نے ببل بنا کر اس کے وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر جاری رکھیں.زمبابوے کی سیریز میں بھی ببل بنا کر ختم کیا .
ڈاکٹر سہیل سلیم کرونا بارے بریفنگ دیتے ہوئے @TheRealPCB #Newzealand #CoronaVirusUpdates pic.twitter.com/GU0ZrSLbh3
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 25, 2020
اب نیوزی لینڈ میں اس سے نبرد آزما ہیں. پہلے تو اہم نیوز ی لینڈ میں کورنٹائن ہیں . یہاں گروپ میںتقسیم کردیا گیا ہے اور ہر گروپ کی ٹرینگ ہو سکے . اسی طرح ہم پورا دورانیہ انتہائی مشکل اور سخت ماحول میں اس وباسے نبرد آزما ہیں . ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اللہ کے فضل سے سب بہتر انداز سے مصروف ترین دور گزارا ہے اور کرونا ایس او پیز پر عمل کیا ہے.