کورونا وبا کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ برائے پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالاگنا رتنے نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کے عالمی سطح پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی خدمات کا اعتراف پنجاب حکومت کے لئے باعث فخر ہے اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن پر رہ کر فرائض سرانجام دیئے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کے محکمہ صحت کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں لیکن گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے 2451 مریض سامنے آئے اور اس وقت پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد20274 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث43 اموات ہوئیں جو کہ قُل تعداد پنجاب میں اب تک 6140 ہو چُکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 17,315 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس کی اب تک کی قُل تعداد 3,719,232 ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کے دوران شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ہدایت دی کے انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پھر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے۔ عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ پنجاب میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔
کنٹری ہیڈ ڈبلیو ایچ او کا اس موقع پر کہنا تھا کے کورونا وبا کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے بے مثال خدمات سرانجام دیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن پر خدما ت سر انجام دیں اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے بہترین کام کیا اور ہزاروں زندگیاں بچائیں۔اس موقع پر  ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کے ہم وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب میں کورونا وبا کی تیسری لہر سے نمٹنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور ایوارڈ پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور عالمی ادارہ صحت کی شکر گزار ہوں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بے مثال خدمات سرانجام دیں: کنٹری ہیڈ ڈبلیو ایچ او
Shares:







