ڈاکٹریاسمین راشد نے نواز شریف کی صحت بارے اہم بات کہہ دی
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کے علاج معالجہ سے مکمل مطمئن ہیں، ضرورت پڑنے پران کا پیٹ سکین کروایاجائیگا
نوازشریف کے حوالہ سے تمام تررپورٹس میڈیاسے شیئرکی جائیں گی،بہترین ڈاکٹرزکی ٹیم موجودہے.طبی ماہرین کے مطابق نوازشریف کی طبیعت دوسے تین دن میں مزیدبہترہوجائے گی،علاج معالجہ کے حوالہ سے ان کے ذاتی معالج انہوں نےکہا کہ ڈاکٹرعدنان سے مکمل کوارڈینیشن میں ہیں.نوازشریف نے بیرون ملک جانے کاذکربھی نہیں کیا:
لاہور24 اکتوبر:-وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف علاج معالجہ سے مکمل مطمئن ہیں۔ ضرورت پڑنے پرنوازشریف کاپیٹ سکین کروایاجائیگا۔ یہ آٹومئیون بیماری ہے جس میں مریض کی اینٹی باڈیزاپنے ہی سیلزکوضائع کرتی ہیں۔ نوازشریف کی تمام رپورٹس درست آئی ہیں۔ اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرطاہرشمسی، پرنسپل سمزپروفیسرڈاکٹرمحمودایاز، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ڈاکٹراختررشید ودیگرمتعلقہ افسران موجودتھے۔ڈاکٹرطاہرشمسی نے نوازشریف کوان کی طبیعت بارے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ریاست مدینہ کے قیام کی خاطر وزیرا عظم کا اہم قدم
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ ہسپتال میں نوازشریف کابہترین علاج معالجہ جاری ہے۔ نوازشریف کے حوالہ سے تمام تررپورٹس میڈیاسے شیئرکی جائیں گی۔ نوازشریف کے علاج معالجہ کے لئے ہمارے پاس بہترین ڈاکٹرزکی ٹیم موجودہے۔ ڈینگی رپورٹ نیگیٹوآنے کے بعدباقی ٹیسٹس کروائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین کے مطابق نوازشریف کی طبیعت دوسے تین دن میں مزیدبہترہوجائے گی۔ نوازشریف نے بیرون ملک جانے کاذکربھی نہیں کیا۔
آزادی مارچ،مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات، وزیراعظم کا اپوزیشن کو سخت پیغام
اقوام متحدہ کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر
نوازشریف کاعلاج معالجہ میں بین الاقوامی معیارکویقینی بنایاجارہاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کا بون میروپلیٹ لیٹس بنارہاہے۔ نوازشریف کی شوگراوربلڈپریشرکوکنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نوازشریف کے علاج معالجہ کے حوالہ سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے مکمل کوارڈینیشن میں ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے نوازشریف کے بہترین علاج معالجہ کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نوازشریف نے تمام ڈاکٹرز خصوصاً پروفیسر ڈاکٹر محمودایاز اورپروفیسرڈاکٹر عامر زمان خان کی بہت تعریف کی ہے۔