ثاقب خان کی ڈائریکشن میںتیار ہونے والا ڈرامہ تیرے حسن کے نام جس میںمرکزی کردار صبا قمر ، عمران عباس ، اسد صدیقی ، سلمان شاہد و دیگر ادا کررہے ہیں ، ہر گزرتی قسط کے ساتھ ناظرین کی اس میںدلچپسی مزید بڑھتی جا رہی ہے. ڈرامہ اب دلچسپ موڑ میں داخل ہو گیا ہے، صبا قمر کی شادی اسد صدیقی سے ہو گئی ہے اور اسد صدیقی صبا قمر کو خوش نہیں رکھتا چونکہ اس نے یہ شادی صبا قمر کا غرور توڑنے کے لئے کی ہے اور اسلئے کی ہے کیونکہ اس نے اس کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کیا تھا،صبا قمر کے گھر والوںکو پتہ چل چکا ہے کہ اسد صبا قمر کو مارتا پیٹتا اور ناخوش رکھتا ہے.
ابھی تک کی آخری قسط میںصبا قمر کا والد اسکو اپنے ساتھ اپنے گھر لیجا چکا ہے اور اپنی بیٹی کو بتاتا ہے کہ جس کو تم پسند کرتی تھی یعنی سکندر تمہارا ہاتھ مانگنے آیا تھا میںنے اسکو واپس بھیج دیا تھا اور تم سے جھوٹ بولا تھا کہ وہ نہیں آیا.” اب دیکھنا یہ ہے کہ صبا قمر اسد کے ساتھ اپنے گھر کو بچاتی ہے یا اپنی کھوئی ہوئی محبت کو پانے کے لئے تگ ودو کرتی ہے. ”