امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والا ڈرامہ سیریل وبال جو کہ رواں ماہ ہی آن ائیر گیا ہے اسکی شوٹنگ کراچی میں جاری ہے. ڈرامے میں اداکارہ سارا خان کو ان کے منفرد ہئیر سٹائل کی وجہ سے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. کاسٹ بہترین اداکاروں کا مجموعہ ہے اور کہانی ایسی ہے کہ یقینا ناظرین کو آخر تک اپنے سحر میں جکڑ کر رکھے گی. ڈرامے میں سارہ خان بطور انعم،طلحہ چہور بطور فراز،میرب علی بطور ماہم نظر آرہے ہیں جبکہ باقی کاسٹ میں محمد حنبل، حریم سہیل، تارا محمود، شگفتہ اعجاز، سلیم شیخ و دیگر شامل ہیں.یاد رہے کہ ڈائریکٹر امین اقبال کا ڈرامہ عشق لاء ماضی قریب میں اختتام پذیر ہوا اس میں انہوں نے سجل علی ، اذان سمیع خان اور یمنہ زیدی سے بہترین اداکاری کروائی تھی. اسی سال ان کی
ڈائریکشن میں بننے والی پہلی فلم رہبرا بھی ریلیز ہوئی اس فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہ کیا بلکہ سپر فلاپ ہو گئی. فلم میں احسن خان اور عائشہ عمر نے مرکزی کردار ادا کئےتھے. امین اقبال ابھی تک ٹی وی کے بہترین ڈائریکٹر ثابت ہوئے ہیں لیکن بڑی سکرین پر ان کا پہلا تجربہ ہی ناکام ہو گیا ہے. تاہم ان کے ڈرامے شائقین یقینا شوق سے دیکھتے ہیں. وبال ڈرامے میں امین اقبال سارا خان کو ایک الگ اور نئے روپ میں سامنے لائے ہیں جو یقینا دیکھنے والوں کے لئے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہے.