۔ڈریم لینڈ "اٹلی میں پانی کا شہر تحریر فرزانہ شریف

0
98

اٹلی جیسے عام زبان میں ہم "ڈریم لینڈ "بھی کہہ سکتے ہیں اس خوبصورت ترین ملک میں اتنے خوبصورت مقامات ہیں کہ انسان کو لگتا ہے وہ خوابوں کی دنیا میں آگیا ہے ۔۔جہاں گھومنے پھرنے کے لیے بہت ذیادہ خوبصورت مقامات ہیں وہیں ایک شہر پانی میں بنا ہوا ہے جیسے اٹالئین میں
Venezia
اور انگلش میں وینس ۔عام زبان میں پانیوں کا شہر اور۔روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے یہ اول نمبر پر ہے خوبصورتی کے لحاظ سے کہ انسان ایک دفعہ وہاں سے ہوکر آئے تو اپنا دل وہی پہ چھوڑ آتا ہے بار بار جانے کو دل چاہتا ہے۔ اٹلی کے بالکل ساتھ ہی سوئٹزر لینڈ ہے یہ ہمارے لیے ایسے ہی ہے جیسے آپ اسلام آباد سے لاہور جاتے ہیں اور جرمنی فرانس ایسے ہی ہیں جیسے آپ اسلام آباد سے کراچی جاتے ہیں ۔بس پر بھی جاسکتے ہیں جہاز پر بھی اور ٹرین پر بھی ۔۔۔!!!
جب آپ وینس میں داخل ہوجاتے ہیں آپکو لگتا ہے کسی الگ ہی دنیا میں داخل ہوگے ہیں ایک ایک منظر آپکو اپنے سحر میں گرفتار کرلیتا ہے آپکو یہاں دنیا کے ہر ملک کے لوگ نظر آئیں گے گھومتے پھرتے۔۔ بس وہاں کے رہائشی لوگ بہت کم نظر آئیں گے اگر آپکو ان سے ملنے کی خواہش ہے دیکھنے خواہش ہے تو آپ ان سے وقت لیکر ان کے گھر جاکر ان سے مل سکتے ہیں لیکن وہاں گے بندے کے دیکھنے کے لیے اتنا کچھ ہوتا ہے کہ ان لوگوں سے ملنے کا آپ کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا ۔۔!!
یہ پورا شہر پانی میں تعمیر کیا گیا ہے کئی سو سال پہلےپرانی طرز پر بنے ہوئے مضبوط اور خوبصورت ترین گھر ۔پرانی تاریخی عمارتیں آپکو اپنے سحر میں گرفتار کرلیں گی۔دنیا کا سب سے بڑا گرجا گھر اور اس کے اندر کے مناظر دیکھ کر آپ کو لگے گا اپ کسی اور ہی دنیا میں پہنچ گے ہیں۔۔
دنیا کا سب سے بڑا میوزیم ہاوس بھی یہاں ہے آپ ایک دفعہ وینس میں داخل ہوجائیں گھومتے پھرتے آپکو وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا ایک ایک سین آپکو اپنے سحر میں گرفتار کرلے گا آپکو وینس شہر میں داخل ہونے کے لیے بھی بحری جہاز کا ٹکٹ لینا پڑتا ہے پھر چاہیں تو آپ سارا دن اس ٹکٹ پر بحری جہاز کے ذریعے وینس کا شہر جہاز میں بیٹھے بیٹھے انجوائے کرو 24 گھنٹے اس ٹکٹ کی معیاد ہوتی ہے آپکو کوئی کرایہ نہیں دینا پڑتا جہاز کے ٹکٹ کا ۔۔آپ چاہیں تو جہاز سے اتر کر وینس کی گلیوں میں داخل ہوجائیں اور ایک جگہ پر وینس کے خوبصورت تاریخی مجسمے اور تاریخی آئاٹمز آپکو دیکھنے کو ملیں گے قدیم طرز کی بنی خوبصورت عمارتیں یہاں کا حسن ہیں ایسے ایسے شاہکار آپ کو دیکھنے کو ملیں گے کہ چند لمحے آپ مہبوت ہوکر رہ جائیں گے وینس کی گلیاں پانی پر بنی ہوئی ہیں لیکن پانی کی اونچائی سے اتنی اوپر کرکے بنائی ہوئی ہیں جیسے پل ٹائپ کی چوڑی گلیاں۔۔
یہ ایسا شہر ہے، جس میں سڑکوں کی جگہ نہریں اور گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلتی ہیں وہاں کے رہائشیوں نے اپنے گھروں کے ساتھ کشتیاں رکھی ہوئی ہیں جس کے ذریعے وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں ۔امیر لوگوں نے جدید طرز کی مہنگی اور بڑی کشتی رکھی ہوئی ہے اور اپر مڈل کلاس لوگوں نے نارمل ضرورت کے مطابق کشتی رکھی ہوئی ہے ۔کوئی گھر ایسا نہیں جس کے دروازے کے ساتھ کشتی بندھی نظر نہ آئے ۔۔۔!!
یہاں بڑے بڑے ریسٹورینٹ ۔کافی شاپس۔پاکستانی ریسٹورینٹ ۔بھی ہیں جس سے عام سیروتفریح کرنے والے لطف اندوز ہوتے ہیں عام طور پر یہاں دوسرے ممالک سے لوگ ذیادہ آتے ہیں امریکہ انگلینڈ اور دنیا کے ہر کونے سے ۔۔جو ایک دفعہ اس پانی کے شہر میں آیا اس کا بار بار دل چاہتا ہے دیکھنے کو گھومنے کو بندہ دل چھوڑ جاتا ہے وینس کی خوبصورت وادیوں میں ۔۔!!
وینس کے شہر کی سیر کرنے کا بہترین موسم فروری سے مئی۔اور ستمر سے نومبر ۔۔ان مہینوں میں آپ بھرپور ایک ایک پل انجوائے کرسکتے ہیں نہ گرمی نہ سردی ۔۔سب سے مزے کی چیز مجھے یہاں کشتیوں میں بیٹھ کر پورے وینس کی سیر کرنا لگی آپ کو لگتا ہے بس آپ کسی اور ہی دنیا میں آگے ہو کافی ذیادہ تاریخی عمارتیں اور ان کی ہسٹری آپکو کشتی چلانے والا ساتھ ساتھ بتاتا جاتاہے ۔یہاں اٹالئین بھی دوسرے صوبوں کی اٹالئین سے الگ ہے۔۔جی ہاں جیسے پاکستان میں ہر صوبے کی اپنی زبان ہے یہاں بھی ہر صوبے کی اپنی اٹالئین لینگویج ہے یہ ہے کہ آپکو سمجھ آجاتی ہے اور ہماری ذبان ان کو بھی سمجھ آجاتی ہے ۔۔کشتی والا آپ سے 80 یورو لیکر 35 منٹس تک آپ کو وینس شہر میں گھوما سکتا ہے اور جتنے پیسے آپ ذیادہ دیتے جاو گے آپکو اتنا ذیادہ وقت دے گا اپ دوسرا روٹ لینے کے لیے کشتی چینج بھی کرسکتے ہو ۔۔وینس کااپنا الگ جھنڈا بھی ہے بےشک یہ اٹلی کا ہی شہر ہے لیکن کئی سو سال پہلے جو ان کا ریڈش میرون جھنڈا ہے وہ آج بھی ہر جگہ اٹلی کے جھنڈے کے ساتھ برابر لگا ہوا نظر آئے گا ۔۔
وینس پورے یورپ کا سب سے امیر ترین شہر ہے ماضی میں وینس نے صلاح الدین ایوبی کو بحری جہاز بھی دیے تھے اس کے شروع سے مسلمان ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں اس حساب سےوینس کی تاریخ بہت دلچسپ رہی ہے ایک وقت تھا یہ پوری دنیا کے لیے تجارت کا مرکز تھا یہاں لوگ دوردراز ملکوں سے اپنا سامان لیکر آتے تھے جن کے پاس بکریاں ہوتی تھیں وہ بکریاں لے کر آتے جب کے پاس چاول دالیں۔ہوتی تھیں وہ چاول دالیں لیکر آتے تھے جن کے پاس گائے اونٹ یا باقی جانور ہوتے وہ لیکر آتے پھر کرتے ایسے تھے کہ وہ اپنی بکریاں دے کر جس چیز کی انھیں ضرورت ہوتی وہ دوسروں سے لے لیتے تھے مطلب چیزوں کے بدلے چیزیں
۔۔
صلیبی جنگوں میں وینس کا بہت کردار رہا ہے یہ بحری جہاز دیتے تھے جنگوں میں ۔ٹھیٹھر کا آغاز بھی پہلی دفعہ وینس ہی سے ہوا تھا یہاں بڑے بڑے ٹھیٹر لگتے تھے ۔۔اب بھی لگتے ہیں لیکن پہلے کی طرح نہیں ۔۔
آپکو وینس کے بازاروں میں گھومتے پھرتے اتنا مزہ آتا ہے کہ شائد دنیا کے مہنگے ترین شاپنگ سنٹرز پر بھی گھوم کر وہ خوشی نہ ملے جو اس بازار میں ملتی ہے پھر جب آپ واپس آجاتے ہو وینس سے تو بہت دن تک بھی اس کے سحر میں گرفتار رہتے ہو ایسا خوبصورت پیارا شہر ہے ۔۔اللہ اس شہر کی روشنیاں ایسے ہی روشن رہیں اور اس شہر کو ایسے ہی آباد رکھے آمین
میرا دل ہے اٹلی اور پاکستان ۔
شاد آباد رہے انگلستان اٹلی اور پاکستان آمین ۔۔

تحریر فرزانہ شریف

موضوع تحریر ۔۔ڈریم لینڈ "اٹلی میں پانی کا شہر "

Leave a reply