ڈرِنک کئے دس سال ہوگئے، ایسا آدیتیہ رائے کپور نے کیوں کہا؟

نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار آدیتیہ رائے کپور نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں سکرین پر ڈرنک کئے ہوئے آٹھ سے دس سال ہو چلے ہیں ،ایسے کردار لوگوں کو یاد رہ جاتے ہیں اور ان پر دیرپا تاثر چھوڑتے ہیں ۔آدیتیہ رائے کپور نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ بہت کم ہوتا ہے کہ صحیح وقت پر صحیح سکرپٹ کسی بھی ایکٹر کے پاس آئے ،مجھے سیٹ پر رہنا وہاں ہنسی مذاق کرنا اچھا لگتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں آدیتیہ رائے نے کہا کہ میں فلموں کی پرموشنز کو انجوائے تو کرتا ہوں لیکن صبح سے لیکر شام تک ایک ہی طرح کی بات کرتے کرتے تھک جاتا ہوں ۔ہر جگہ ایک ہی طرح کی بات کتنی بار بولی جائے بھلا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ نہیں آتا احتیاط کرتا ہوں اور نہ ہی خود کو پرموٹ کرنے کے طریقے سوچتا رہتا ہوں ۔ہر انسان کی طرح میری زندگی میں بھی بہت سارے اتار چڑھاﺅ آئے لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے کام بھی اچھا ملا اور میرے پرستار مجھے بہت زیادہ پیار بھی کرتے ہیںجہاں بھی جاتا ہوں ان سے بہت پیار ملتا ہے ۔میرے لئے میرے پرستار کافی اہمیت رکھتے ہیں ۔آدیتیہ رائے کپور کی فلم ”اوم “ بھی ریلیز کے لئے تیارہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے آدیتیہ نے کہا کہ اوم کا ٹریلر دیکھ کر بہت اچھا لگا بطور ایکٹر ہم جو کر سکتے تھے ہم نے کیا لیکن ہمیں اچھے لگنے سے زیادہ اہمیت اس چیز کی ہے کہ آڈینز کو فلم کیسی لگتی ہے۔آدیتیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کےلئے جو کر سکتے ہیں کرتے ہیں چاہے وہ ایکسرسائز ہو یا ڈائٹنگ۔

Comments are closed.