نئے ڈائریکٹر ز اور رائٹر ز کے ساتھ کامیڈی فلم نہیں کروں گا انیل کپور نے ایسا کیوں کہا ؟

0
36

انیل کپور جنہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں کافی اتار چڑھاﺅدیکھے لیکن جب ان کی ریل پٹری پر چڑھی تو پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نیں دیکھا۔ایکشن ہو یا کامیڈی انیل کپور نے خود کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔پچھلے کچھ برسوں میں انہوں نے یادگار کردار ادا کئے۔فلم جگ جگ جیو کی پرموشن کے دوران ان سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میںان سے پوچھا گیا کہ آپکی کہانی اور خصوصی طور پر کامیڈی کرداروں کو کے حوالے سے چوائس ایسی ہے کہ ہر بار نشانہ ٹھیک لگتا ہے تو انہوں نے اس پر کہا کہ میں کام کے معاملے میں بہت حساس ہوں میں دیکھتا ہو ں

کہ کس کے ساتھ کام کررہا ہو ں۔میں نے اب تک بہترین ڈائریکٹر ز کے ساتھ کام کیا ہے ،باسو جی چیٹرجی سے لیکر ہری کیش مکھر جی تک ہر کسی کے ساتھ کام کیا ان کے کام کی ٹیکنیک کو سمجھا ۔میں کامیڈی فلم کسی بھی نئے ڈائریکٹر یا رائٹر کے ساتھ نہیں کر سکتا جب تک کہ میںاس کا کام نہ دیکھ لوں اسکی کام کی ٹیکنیک نہ سمجھ لوں یاوہ خود کی صلاحیتوں کو ثابت نہ کر چکا ہو۔انیل کپور نے مزید کہا کہ میں کسی بھی ایسی فلم کے لئے ہاں نہیں کرتا جس کا سکرپٹ روایتی ہو یا جس میں ایسی کوئی چیز نئی نہ ہو جو آڈینز کے دل کو چھو ئے۔جگ جگ جیو کے لئے ہاں کیوں کی اس سوال پر انیل کپور نے کہا کہ یہ صرف فیملی ڈرامہ نہیں ہے بلکہ فیملی کامیڈی ہے مجھے اپنا کردار مختلف لگا تو میںنے ہاں کردی نیتو میری بیوی کی بہت اچھی دوست ہے ہمارا کافی پرانا تعلق ہے تو ان کے ساتھ پہلی بار کام کرنا کافی اچھا لگا ۔

Leave a reply