ڈرپ لگوانے کے بہانے نرس کو لے جا کر بنایا گیا زیادتی کا نشانہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر لودھراں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
لودھراں میں ڈرپ لگوانے کے بہانے نرس کو لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،درج ایف آئی آر کے مطابق ڈی ایچ کیو لودھراں کی نرس کو ہسپتال جا کر کہا گیا کہ ڈرپ لگوانی ہے ساتھ چلو، نرس نہ گئی تو اسے اغوا کیا گیا اورملزمان ساتھ لے گئے ملزمان نے نرس کو جنگل میں لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم صادق کریم نرس کو اپنی والدہ کو ڈرپ لگوانے کا بہانہ بنا کر اغوا کر کے ساتھ لے کر گیا تھا،
تھانہ سٹی لودھراں کے تفتیشی افسر کے مطابق اغوا کا واقعہ چار پانچ ماہ پہلے کا ہے نرس کو میڈیکل کے لیے ہسپتال بھجوادیا گیا ہے جب کہ ملزمان ملتان کے رہائشی ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے زیورات چھین کر سفید کاغذ ات پر دستخط کروا لیے ہیں،
چلتی گاڑی میں نرس کے ساتھ اجتماعی زیادتی، گاڑی سے پریس کارڈ برآمد
راشن تو نہ ملا،20 سالہ لڑکی عزت گنوا بیٹھی،درندہ گرفتار
جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی