ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے شہری کو کچلنے والی ملزمہ اور شہری کے ورثا کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے.

 ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے شہری کو کچلنے والی ملزمہ اور شہری کے ورثا کے درمیان راضی نامہ ہوگیا جس کے بعد لڑکی کی ضمانت مںظور کرلی گئی۔ اسلام آباد سیکٹر ڈی 12 میں ملزمہ نور عدن تیمور نے ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران 40 سالہ شخص سلطان سکندر کو حادثے میں مار دیا تھا۔ اس واقعے سے متعلق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت ہوئی، ملزمہ اور شہری کے ورثا ، جج ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں بتایا گیا کہ ملزمہ اور مرحوم کے لواحقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے، ملزمہ نے 69 لاکھ روپے ورثا کو ادا کردیے ہیں، ملزمہ نے لواحقین کو 9 لاکھ روپے نقد اور 60 لاکھ ڈرافٹ کی شکل میں ادا کیے۔ مدعی مقدمہ لبنیٰ افتخار اور مرحوم کی بیوہ شاہدہ پروین نے عدالت کے سامنے کیس واپس لینے کا بیان دے دیا اور کہا کہ ملزمہ سے 69 لاکھ روپے وصول کرکے راضی نامہ کرلیا ہے، مقدمہ مزید آگے بڑھانا نہیں چاہتی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
بعد ازاں عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمہ اور مرحوم کے لواحقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے، ملزمہ کی عبوری ضمانت کنفرم کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ 14 دسمبر کو یہ واقعہ پیش آیا جس میں ملزمہ نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے شہری کو کچل کر ہلاک کردیا تھا۔

Shares: