ڈرون کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

منشیات سپلائی میں ڈرون کیمرے استعمال ہونے لگے۔

باغی ٹی وی: شکر گڑھ کے سرحدی علاقے بارہ منگا سے پولیس نے ڈرون کیمرے کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

کندھ کوٹ : ایک ماہ قبل شہر سے اغوا ہونے والی حاملہ خاتون وبچی …

ڈی ایس پی رائے احسان الہٰی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کو 22 فروری کو بارہ منگا سے گرفتار کیا گیا ملزمان سے ساڑھے تین کلو ہیروئن ،اسلحہ ، 8 بیٹریاں اور ڈرون کیمرا برآمد ہوا، گرفتار 3 ملزمان کا تعلق شکر گڑھ اور 2 ملزمان کا تعلق لاہور سے ہے۔

پولیس کے مطاقق ملزمان واٹس ایپ پر ایک سال سے بیرون ملک سے لوکیشن اور ہدایات لے کر لاہور اور دیگر علاقوں سے بھارت ہیروئن اسمگل کرتے تھے ، ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے دبئی سے لوکیشن اور ہدایات لیتے تھے ۔

پارکو پائپ لائن لیک ،ہزاروں لیٹر تیل سمندر کی نظر

دوسری جانب کراچی میں تاوان کی وصولی کیلئے انوکھی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان نے بھینسوں کو اغواء کرنا شروع کردیا گیا ہے. سماء ٹی وی کے مطابق شہر کےمضافات میں واقع باڑوں سےملزمان اسلحہ کے زور پربھینسیں کھول کرلےجاتے ہیں اور تاوان وصول کرنے کے بعد جانور واپس کردیتے ہیں جبکہ یہ ہی نہیں، شہر میں واقع مویشی منڈیوں میں جانور اندرون سندھ اور دوسرے صوبوں سے لائے جاتے ہیں لیکن منڈی پہنچنے سے پہلے ہی ملزمان مویشیوں سے بھرے ٹرک لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔

کراچی؛ تاوان کی وصولی کیلئے انوکھی وارداتیں

Comments are closed.