لاہور:راوی روڈ سبزی منڈی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی نقب زنی کا ڈراپ سین،اطلاعات کے مطابق لاہور کے مشہور علاقے سبزمنڈی میں ایک بہت بڑی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا ہے،پولیس کا کہنا ہےکہ واردات میں ملوث مدعی کا سگا بھائی افتخار سابقہ ملازمان ولایت علی اور ندیم سمیت گرفتار کر لیا،
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کے مطابق لاہور کے علاقے سبز منڈی میں شہری شہزاد کی آڑھت میں گزشتہ روز ڈیڑھ کروڑ مالیت کی واردات ہوئی،یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ شہزاد نے نامعلوم ملزمان کیخلاف درخواست دی تھی،
ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں ہی ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ایس پی عثمان ٹیپو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کرلیا گیاہے، ایس پی سٹی انویسٹی گیشن عثمان ٹیپو کا مزید کہنا تھاکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے
یاد رہےکہ پچھلےچند دنوں سےلاہوراوراس کے مضافات میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہےاورپولیس فی الحال تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے،عوام الناس پریشان ہیں اور پولیس اورامن وامان نافذ کرنےوالے اداروں کی نااہلی پرسوالات اٹھائے جارہے ہیں
پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا