عرب اتحاد کاحوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے مار گرانے کا دعوی

باغی ٹی وی : یمن کی آئینی فوج نے ملک کی جنوبی گورنری ابین میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے دو ڈرون طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمنی فوج کی آفیشل ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک خبرمیں بتایا گیا ہےکہ حوثیوں کے دو جنگی ڈرون طیارے الوضیع ڈاریکٹوریٹ میں ڈثینہ کے مقام پر فضاء میں موجود تھے۔ سرکاری فوج نے انہیں فائرنگ کرکے مار گرایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مار گرائے گئے دونوں ڈرون طیاروں میں بھاری مقدار میں بارود اور دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔
واضح‌رہے کہ حوثی باغی یمن کی قانونی حکومت کر برطرف کر کے وہاں قبضہ کیے ہوئے ہیں.اور اس کے بعد مسلح کاروائیاں جاری رکھے ہوئےہیں.ایرنی ساختہ ڈرون اب کثرت سے مارے جارہے ہیں.

Shares: