ڈاکٹرز کے علاج سے مطمئن ہوں، نواز شریف
ڈاکٹرز کے علاج سے مطمئن ہوں، نواز شریف
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کہا ڈاکٹرز کے علاج سے مطمئن ہوں،میں خود نواز شریف کے علاج کے معاملات کو سپروائز کررہی ہوں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہو چکی ،علاج جاری ہے،نوازشریف کے آج ٹیسٹ کیے گئے ،پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزار ہے،نوازشریف کا بون میرونظام ٹھیک کام کررہاہے،
نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق
نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ جس حالت میں نواز شریف ہمارے پا س آئے تھے اس سے بہتر ہیں،نواز شریف کو مائنرہارٹ اٹیک ہواہے،زیادہ نقصان نہیں ہوا،معمولی ہارٹ اٹیک ہواہے،نوازشریف کےپٹھے متاثر نہیں ہوئے،جو شخص ایک بار دل کامریض ہوجائے وہ ہمیشہ خطرے میں ہوتاہے، میڈیکل بورڈکی مشاورت سے نوازشریف کو ادویات دی جارہی ہیں،
نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا
نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ہم سیاست نہیں کر رہے ، نواز شریف کی صحت سے متعلق وزیراعلیٰ کو مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے،نوازشریف نے کہا ڈاکٹرز کے علاج سے مطمئن ہوں،میں خود نواز شریف کے علاج کے معاملات کو سپروائز کررہی ہوں،