نشیئوں نے جنازہ گاہ پر دھاوا بول دیا، 8 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی:نشیئوں نے جنازہ گاہ پر دھاوا بول دیا، 8 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق میکسیکو میں مسلح افراد نے جنازہ گاہ پر دھاوال دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں مسلح افراد نے جنازہ گاہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 شدید زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے جبکہ 2 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔مسلح افراد نے رات کے وقت جنازہ گاہ کو نشانہ بنایا، خونی کارروائی کے وقت جنازے میں درجنوں افراد موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فی الحال حملہ آوروں کی شناخت یا گرفتاری سے متعلق کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی میں میکسیکو کی شمالی وسطی ریاست گیانا جوٹو میں غیر قانونی طور پر قائم نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز میں فائرنگ سے 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کے دوران بحالی مرکز میں موجود افراد زمین پر لیٹ گئے تھے۔

مکسیکین گورنر ڈیا گو سنہو روڈریگز ویلجیو کا کہنا تھا کہ حملے کا اب تک مقصد سامنے نہیں آیا، تاہم لگتا ہے کہ اس میں منشیات کے گروہ ملوث ہیں۔

Comments are closed.