منشیات کو جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

مسافر نے منشیات کو بیگ کے اندر مہارت سے چھپا رکھا تھا
0
44
anf

پشاور: ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے منشیات کو جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

باغی ٹی وی: اے ایس ایف ترجمان کے مطابق ہمارے عملے نے جدہ جانے والے ایک مسافر سے 1.66 کلو گرام آئس (ہیروئن) برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا ہے مسافر داؤ د فیروز نے منشیات کو بیگ کے اندر مہارت سے چھپا رکھا تھا،تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارر وائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

1 ارب سے زائد کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دوسری جانب سعوی عرب کیلئے بک کیے گئے کنٹینر سے جنگلی حیات کے اعضا اور جڑی بوٹیاں برآمد کی گئی ہیں،کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ نے پاکستان اینٹی نارکوٹکس فورس کی مدد سےکارروائی کی جس دوران سعودی عرب کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے بھاری مقدار میں جنگلی جانوروں کے اعضا، جڑی بوٹیاں و دیگر اشیا کے 8 سو سے زائد بیگ برآمد کیے گئے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ کے مطابق کنٹینر سے برآمد اشیا میں آزاد کشمیر کے جنگلات میں قدرتی طور پر پیدا ہونے والی اور تحفظ یافتہ”کٹھ” یا "سسوریا لاپا” نامی جڑی بوٹی ہےجسے ملک سےباہرلے جانے پر پابندی ہے، اس کے علاوہ سانبھر ہرن کے سینگ، سلاجیت، ملیٹھی و دیگر جڑی بوٹیاں شامل ہیں جبکہ برآمد ہونے والی جڑی بوٹیوں کا اندورن ملک روایتی طور پر استعمال حکیم مختلف ادویات میں کرتے ہیں ان اشیا کی برآمد یا درآمد پر عالمی سائٹیز کنونشن، پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائیلڈ فلورا اینڈا فانا رولز اور مقامی صوبائی قوانین موجود ہیں۔

بی سی سی آئی صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

ان قوانین کےمطابق جنگلی پودوں، جنگلی جانوروں اور ان کے اعضا کو سرحد پار لے جانے یا سرحد پار سے لے کر آنے کے لیے سائیٹیز مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے ٹریڈ کنٹرول آف وائیلڈ فانا اینڈ فلورا قوانین کے تحت پرمٹ اور مقامی محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے سرٹیفکیشن ضروری ہے محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ ک ا کہنا ہے کہ مطلوبہ کنٹینر کے ساتھ سرٹیفکیشن یا پرمٹ موجود نہیں تھے اور اشیاکو نان ہربل ڈکلیئر کرکے خفیہ طور پر اسمگل کیا جارہا تھا۔

قبل ازیں پاکستان کسٹمز کے عملے نے پورٹ قاسم سے سفارت خانے کی آڑ میں ساڑھے 8 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی، گڈز ڈیکلریشن میں سفارتخانے کے نام پر درآمدہ کنٹینر میں گھریلو سامان ظاہر کیا گیا تھا کسٹمز حکام نے مشکوک کنٹینر کو روک کر تصدیق کیلئے متعلقہ سفارت خانے کو خط لکھا تو سفارت خانے نے لاتعلقی کا اظہار کیا-

پی ٹی آئی چیئرمین ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات سے منحرف ہو گئے

کسٹم حکام کی جانب سے جانچ پڑتال پر کنٹینر سے گھریلو سامان کے بجائے غیرملکی شراب برآمد ہوئی جس کی مالیت 8 کروڑ 48 لاکھ 80ہزار روپے ہے کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گروہ کے مزید اركان كو پكڑنے كے لیے تفتیش اور کوشش جاری ہے۔

بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا، 4 افراد ہلاک

Leave a reply