کراچی : میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں ایک کشتی سے 62 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
غیر ملکی سمیت دوہری شہریت رکھنے والے اسمگلروں کے خلاف پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز کی مشترکہ کارروائی،بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی. پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس اطلاعات پر انسداد منشیات کے خلاف شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن کیا گیا. آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں 05 غیر ملکی اور 02 دوہری شہریت سمیت 07 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ غیر ملکی کشتی سے 625 کلوگرام منشیات بھی برآمد کرلی گئی برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ تقریباً 625 کروڑ روپے لگایا گیا ہے برآمد کی گئی منشیات کو اسمگلروں سمیت مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے جس میں گرفتار فرد یا گروہ کے دیگر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات اور قانونی کارروائیوں کی تکمیل شامل ہے
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز کی جانب سے کامیاب آپریشن جس کے نتیجے میں منشیات کی برآمدگی ہوئی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کسی بھی غیر قانونی کام/مقاصد کے لیے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔
یاد رہے کہ پچھے سال فروری ہی میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 کشتیوں کے ذریعے اسمگل کیا جانے والا 64 ہزارلیٹرایرانی ڈیزل تحویل میں لے کر 11 اسمگلروں کو گرفتار کیا تھا ۔
ترجمان کے مطابق ایم ایس اے کے جہازنےاینٹی اسمگلنگ کارروائی کے دوران آلاصف اورالشمس نامی کشتیوں کو 11 اسمگلروں کو تحویل میں لے لیا گیا، کشتیوں سے 64ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا، جوکہ غیرقانونی طریقے سے پاکستان لایا جارہا تھا، دونوں کشتیوں اورغیرقانونی ڈیزل کسٹم ایکٹ 1969کے قانون کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا تھا
ترجمان کے مطابق کسٹم ایکٹ کے تحت گرفتارعملے کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی، پکڑی گئی کشتی بمعہ عملے کے قانونی کارروائی کے لیے کسٹم پریوینٹوکے حوالے کردیا گیا تھا
یاد رہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی واحد بحری قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، جسے ایکٹ کے تحت ذمہ داری دی گئی ہے کہ سمندر میں اسمگلروں کا تعاقب کرنے کے بعد ان کو کیفر کردار تک پہنچائے، محدودو سائل کے باوجود ایم ایس اے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔