دعا کی قبولیت کیلئے کونسی شرط؟ عورت گھر میں اعتکاف کیسے بیٹھے؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

0
77

دعا کی قبولیت کیلئے کونسی شرط؟ عورت گھر میں اعتکاف کیسے بیٹھے؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ٹرانسمیشن ہے جو مبشر لقمان یو ٹیوب چینل پر جاری ہے، آج کے افطار پروگرام میں مبشر لقمان کی میزبانی میں علماء کرام نے شرکت کی.

افطار ٹرانسمیشن میں علامہ سید حسنین رضا موسوی نے کہا کہ دعا کرنے سے قبل درود شریف پڑھا جائے ، ہمارا دعا مانگنا اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے، دعا وہ قابل قبول جو صدق و حضؤر قلب کے ساتھ کی جائے، جلدی میں کی جانے والی دعا کی کوئی اہمیت نہیں، درود کے بعد حمد وثناء پھر دعا مانگیں، دعا کی قبولیت کے لئے رزق حلال کی شرط ضرورت ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شاید ہر دعا قبول نہ ہو لیکن دعا آسانی کا باعثٍ بنتی ہے یہاں میں بھی اور آخرت میں بھی، جو دعا قبول نہیں ہوتی وہ بہتری ہے آپ کے لیے

مفتی عبدالشکور حقانی نے کہا کہ ہر دعا قبول ہوتی ہے اللہ بہتر سمجھتے ہیں کہ یہ چیز دینی ہے ،کوئی مصیبت ٹالنی ہے یا آخرت کے لئے ذخیرہ کرنی ہے، جب تک بندہ خود یہ نہیں کہتا کہ میری دعا قبول نہیں ہوتی اسوقت دعا قبول ہوتی رہتی ہے، اسلیے ایسا نہین سوچنا چاہئے، دعا کی قبولیت کے لئے رزق حلال ضروری ہے، حرام کھائین گے حرام لباس پہنیں گے تو دعا قبول نہیں ہو گی

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بیماری آنے والی مصیبت کا صدقہ ہوتی ہے جس پر مفتی حقانی کا کہنا تھا کہ بیماری سے گناہ معاف ہوتے ہیں ،اللہ کسی بڑی مصیبت سے بچا لیتا ہے، ہمیں یہ سوچنا چاہئے، اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو تکلیف پہنچاتا ہے اس کی وجہ سےکسی بڑی مصیبت سے بچاتا ہے.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی کی کم عمر رپورٹر جویریہ اعتکاف بیٹھیں گی گھر میں اعتکاف کا طریقہ کیا ہے اس پر بھی بتائیں

علامہ موسوی نے کہا کہ مساجد بند ہیں، اعتکاف گھر میں بیٹھیں

علامہ حقانی کا کہنا تھا کہ حنفی کے مطابق عورت کا اعتکاف مسجد میں نہیں گھر میں ہے، مرد مسجد میں اعتکاف بیٹھ سکتا ہے، گھر میں عورت جہاں نماز پڑھتی ہے وہاں‌ یا کسی اور جگہ بیٹھ جائے، بیسویں روزے کو افطار سے پہلے اعتکاف کے لئے بیٹھنا ہے پھر سنت ہو گا اور اگر بعد میں بیٹھیں گے تو نفل ہو گا، اعتکاف میں گھر میں مان ، بہن سے بات چیت کی جا سکتی تھی، امہات المومنین مسجد میں نبی کریم سے بات کرنے جاتی تھیں،ہم نے عبادات کو مشکل بنا دیا ہے

مبشر لقمان نے کالر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بچوں کا چینل شروع کریں ، عید کے بعد اس پر کام کریں گے،

علامہ حقانی نے کہا کہ اللہ کے خوف سے کیوں عبادت کروں ، یہ اشکال ہے، ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کرنی ہے، دنیا میں جس کمپنی کے لئے کام کرتے ہیں اس مالک کی خوشنودی کرتے ہیں،تو پھر اللہ اس کائنات کا نظام چلا رہا ہے، ہمیں اس کائنات کے بنانے والے اور اسکا نظام چلانے والے کے احکامات کو ماننا ہو گا.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کائنات کا نظام ہے، نبی کریم کی زندگی کو دیکھیں اور انکو فالو کریں ، آپ کی زندگی سنور جائے گی اور انکو فالو نہ کرنا اپنا نقصان ہے، ایمان اللہ کی طرف سے ہوتا ہے جس کو اللہ چن لیتا ہے تو پھر دیکھیں وہ کس طرح اسلام قبول کرتا ہے، ہمارا کام اللہ کا پیغام پہنچانا ہے، ظلم کرنا نہیں، جس کا دین ہے وہ ہدایت دے گا، جس نے کائنات بنائی وہی سب جانتا ہے،کائنات کا نظام اللہ ہی جانتا ہے.

مفتی حقانی نے کہا کہ محنت کے ساتھ دعا بھی کرنی چاہئے، اگر کسی کو دائرہ اسلام میں لانا چاہتے ہیں تو اسکے لئے محنت اورپھر دعا بھی کریں اللہ اسے ہدایت دے گا

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم یہ دعا کیوں نہیں کرتے کہ اللہ علماء کرام کو ہدایت دے اور وہ اجتہاد کریں، روزے کے وقت پر اجتہاد ہونا چاہئے، سود کس کو کہتے ہیں اس پر بھی اجتہاد ہونا چاہئے، تفرقہ کو ہم نے ہر صورت میں کم کرنا ہے. مغرب میں 3 فرض ہیں، اگر تین میں ایک اضافی سورۃ فاتحہ پڑھ لوں تو صحیح نہیں، جو طریقت ہی وہی واجب ہے، انہی پر عمل کرنا ہے، ہر ٹائم پر اجتہاد کی ضرورت ہے

مفتی حقانی کا کہنا تھا کہ امام ابو حنیفہ نے انکے دور میں جو مشکلیں پیش آنے والے تھیں ان پر اجتہاد کیا لیکن جو چیزیں حلال یا حرام طے ہین ان پر اجتہادنہیں کر سکتے، اجماع جس پر ہو چکا اس پر بحث کی ضرورت نہیں،جن مسائل پر صحابہ میں اختلاف رہا ان پر جتنی مرضی بحث کر لیں کوئی فائدہ نہیں.

مفتی حقانی نے کہا کہ مبارکباد دینا ہمارا کلچر ہے اس کا دین سے کوئی تعلق ہے، عربوں میں کلچر ہے کہ وہ ملتے ہین کہ ناک سے ناک رگڑتے ہیں،عید کے بعد گلے ملنا یہ ہمارا کلچر ہے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ سنت ہے

مفتی حقانی کا کہنا تھا کہ فقہ میں یہی اصول ہے کہ امام کے مسئلے پر عمل کرنا ہے لیکن گمان رکھنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دوسرے امام کا مسئلہ صحیح ہے، عبادات کے مسائل پر بھی اختلافات رہا ہے صحابہ کرام میں بھی، کچھ صحابہ کرام رفع الیدین کرتے تھے کوئی نہیں

علامہ سید حسین رضا موسوی موسوی کا کہنا ہے کہ مقدسات کی توہین نہ کی جائے، اس پرسزا ہونی چاہئے، مبشر لقمان نے بھی اس بات کی تائید کی کہ سب مقدسات کی توہین پر سزا ہونی چاہئے، اہل بیت کی توہین ہر بھی سزا ہونی چاہئے.

علامہ موسوی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو اہل علم نہیں ہیں خطیب ہیں انہوں نے ممبر پر بیٹھ کر افرا تفری پیدا کی ہے.

دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

 

رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کب تک کھلے گا، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں برطانیہ سے سینئر صحافی اظہر جاوید کی گفتگو

حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

مسلمان اپنے رول ماڈل کے مطابق زندگی گزاریں تو انکی زندگی سنور جائے، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

Leave a reply