مزید دیکھیں

مقبول

امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری...

سیالکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن: 4 سویٹس یونٹس جرمانے، مضر اجزاء تلف

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض ) رمضان...

اوچ شریف: 10 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) چنی گوٹھ روڈ...

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے،ملک محمد احمد خان

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر، ملک محمد احمد خان نے...

دعا زہرہ کیس، پولیس نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کیس، پولیس نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا

پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ دعا کا نکاح پنجاب میں ہوا ہے سندھ میں نہیں جس کی وجہ سے ملزمان پر سندھ چائلڈ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہو سکتا، پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں چالان جمع کروایا، جمع کروائے گئے چالان کے مطابق اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دعا اپنی مرضی سے پنجاب گئی تھی اس کا کم عمری میں اغوا کا جرم ثابت نہیں ہوتا 5 جون کو دعا زہرا کو پنجاب کے علاقے چشتیاں سے بازیاب کرایا تھا اور 6 جون کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا ایم ایل او رپورٹ میں دعا کی عمر 16 سے 17 سال ہے کیس میں سیکشن 216 کا بھی اطلاق نہیں ہوتا چالان کے مطابق دعا زہرا اپنا بیان سندھ ہائیکورٹ اور علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرا چکی ہے

عدالت میں جمع کروائے گئے چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ کیس میں گرفتار غلام مصطفیٰ اور اصغر بے گناہ پائے گئے ہیں جس بنا پر دونوں ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا جائے دعا زہرا اغوا کیس سی کلاس کیا جاتا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کا چالان منظور کیا جائے

دعا زہرہ کیس اور کڑوا سچ، مافیا اور گینگ قانون سے کھیلنے لگا

دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھےمیرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan