جرنلسٹ”فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ” تنقید ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر بڑھتی ہی جا رہی ہے. حال ہی میںدبئی میں مقیم پاکستانی جرنسلٹ صادق سلیم نے پاکستانی فنکاروں کی جم کر دھلائی کر دی ہے . انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو دوسرے ملکوں کے سٹیج پر بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے ، اور اپنی وننگ سپیچ سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے . اگر انہیں کوئی بلا کر کسی ایوارڈ سے نوازتا ہے تو ان کی اداکار اور ان کے ٹیلینٹ کی وجہ سے ایسا کیا جاتا ہے تو پھر کیوں یہ لوگ کسی دوسرے ملک کے سٹیج پر کسی دوسرے ملک کے فنکاروں کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیں اور ان کی تعریفوںکے پل اس طرح باندھیں کہ سننے والوں کو پاکستانی چھوٹا اور دوسرے ملک کا فنکار بڑا نظر آنے لگے. صادق سلیم کا اشارہ واضح
طور پر فہد مصطفی کی طرف تھا کیونکہ انہوں نے فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں بالی وڈ اداکارہ رنویر سنگھ اور گوندا کی تعریف ایک مداح بن کر کی جس کو پاکستان میںخاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور فہد مصطفی کا اس طر ح سے کرنے کے عمل کو ناپسندیدگی کی نگاہ کے ساتھ دیکھنے کے لئے علاوہ کہا جا رہا ہے کہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے فہد مصطفی ایک فین ہے اور گوندا اور رنویر ایک سٹار ہیں . سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے یہ کہا کہ پاکستانی فنکاروںکو اپنے ملک کی فلموںکی بات کرنی چاہیے تاکہ دوسرے سنیں اور انہیں پتہ چلے کہ پاکستان میں کیسا کام ہو رہا ہے.