دبئی سے آنے والا کورونا مریض قرنطینہ سے فرار ہو گیا

0
42

دبئی سے آنے والا کورونا کا مریض قرنطینہ سینٹر سے فرار ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گذشتہ رات دبئی سے کراچی آنے والا کورونا کا مریض آئسولیشن سینٹرچھوڑ کر چلا گیا ۔ حکام کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافروں میں سے 5 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ پانچوں افراد کو بھٹائی آباد میں سرکاری قرنطینہ سینٹرمیں رکھا گیا تھا۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قرنطینہ سینٹر چھوڑنے والے مسافر کی تلاش کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کا ائیرپورٹ پر ریپڈ کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ کورونا پازیٹو مسافر کو ائیرپورٹ سے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جاتا ہے۔
کورونا پازیٹو مسافر کو کم سے کم 10 دن کے لیے قرنطینہ سینٹر میں رکھا جاتا ہے۔

کورونا نیگیٹو ہونے پر مسافر قرنطینہ سینٹر سے گھر بھیجا جا تا ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 108 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 4 ہزار198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد18 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8لاکھ 45ہزار834 ہو گئی ہے۔

Leave a reply