دبئی میں رواں برس سیاحوں کی آمد میں اضافہ ریکارڈ،تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی

0
79
dubai

رواں برس 2023 کے آٹھ ماہ کے دوران 11 ملین سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا ،

متحدہ عرب امارات کے محکمہ سیاحت نے دبئی آنے والےسیاحوں کی آٹھ ماہ کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 2023 کے ابتدائی آٹھ ماہ میں سب سے زیادہ سیاح بھارت سے دبئی آئے،دبئی گزشتہ برسوں کے دوران غیر ملکی سیاحوں کا پسندیدہ ترین شہر بنتا جارہا ہے،دبئی میں غیر ملکی سیاح گزشتہ سال کے مقابلے میں آنے والے سال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ سیاحت کے مطابق 2022 میں 9 ملین سیاح دبئی تھے جبکہ 2023 کے ابتدائی آٹھ ماہ میں 11 ملین سیاح دبئی آئے،

محکمہ سیاحت نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہاکہ رواں برس کے پہلے آٹھ ماہ میں سب سے زیادہ 1.56 ملین بھارت سے آئے۔سعودی عرب سے سات لاکھ 85 ہزار، برطانیہ سے 7 لاکھ 34 ہزار، روس 7 لاکھ 31 ہزار سیاح دبئی پہنچے۔عمان سے رواں برس سیاحوں کی تعداد میں کمی ہوئی اورعمان7 لاکھ 11 ہزار سے پانچویں نمبر پر رہا ، امریکہ سے چار لاکھ 72 ہزار ، چین سے 3 لاکھ 92 ہزار، جرمنی سےتین لاکھ 71 ہزار اورایران سے دو لاکھ 54 ہزار سیاحوں نے رواں برس کے ابتدائی آٹھ ماہ میں دبئی کا رخ کیا.

رپورٹ کے مطابق سیاحوں کی آمد زیادہ ہونے سے دبئی میں ہوٹلوں کے کمروں کی بکنگ بھی زیادہ ہوئی ہے، ماہ اگست کے آخر میں دبئی میں ایک لاکھ 48 ہزار 500 کمروں کی بکنگ کی گئی،2022 میں یہ تعداد ایک لاکھ 42 ہزار تھی

Leave a reply