ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

0
84

محکمہ موسمیات نے آج سندھ سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

باغی ٹی وی: کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہےاس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برس سکتے ہیں اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ مسافر اور سیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں اورسفرکے دوران مزید محتاط رہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ہے سیلابی ریلوں سے بیشتر رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں جبکہ اہم شاہراہیں متاثر ہوئی ہیں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 127 ہوگئی ہے۔

صوبے میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ساڑھے 13 ہزار مکانات متاثر ہوئے جبکہ بجلی کے 140 کھمبے گرچکے ہیں طوفانی بارشوں سے قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی، جہاں بارشوں کا 30 سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا۔

رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں اس مرتبہ 100 گنا زیادہ بارشیں ہوئیں، اوتھل میں سیلابی ریلے مکانوں کو تنکوں کی طرح بہا لے گئے توبہ اچکزئی، مستونگ، خضدار اور کوئٹہ میں باغات اجڑنے سے کاشت کار عمر بھر کی جمع پونچی سے محروم ہوگئے۔

آواران، واشک، بسیمہ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہے جس کے باعث متاثرین کو مواصلاتی رابطوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہےببارشوں کے باعث کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن کی مرمت کا کام تین روز بعد بھی شروع نہ ہوسکا۔

ادھر امریکی ریاست کینٹکی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سڑکیں اور گلیاں زیر آب آگئیں، انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تیز بارشوں سے کینٹکی کے مشرقی حصے کی 13 کاؤنٹیز بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

Leave a reply