لاہور:سرفراز احمد کا مستقبل بچانے کے لیے ٹیم سے نکالا، احسان مانی کی عجیب منطق سامنے آگئی ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز کو باہر کرنے کا فیصلہ ٹیم کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز کی فارم اور اعتماد میں کمی صاف دکھائی دیتی ہے ، انھیں پچھلی کچھ سیریز میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری انھیں موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنی فارم اور ٹیم میں جگہ دوبارہ حاصل کرسکیں۔
سینیٹرمشاہداللہ سیاست کریں شرارت نہیں،فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں ،پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خراب پرفارمنس پر سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر اظہر علی اور بابر اعظم کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان یہ کہہ کر نہیں کیا گیا کہ ون ڈے سیریز اگلے برس جولائی میں نیدر لینڈز کے خلاف شیڈول ہے
ڈومور:فروری 2020 تک پھر تلوارلٹک گئی ایف اے ٹی ایف ناخوش
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا، سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی اور کپتان عمدہ کارکردگی دکھائی تاہم ان کی حالیہ ناقص کارکردگی اوراعتماد میں کمی کے باعث یہ فیصلہ ٹیم کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے۔