یہ ماننا پڑے گا کہ عمران خان کوسمندرپارپاکستانیوں کی بڑی فکرہے ، تبھی تو بہت بڑاکام کردکھایا،مبشرلقمان کی طرف سے خراج تحسین

0
34

لاہور:یہ ماننا پڑے گا کہ عمران خان کوسمندرپارپاکستانیوں کی بڑی فکرہے ، تھبی تو بہت بڑاکام کردکھایا،مبشرلقمان کی طرف سے خراج تحسین ،باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس وطن لانے کے لیے جودلیرانہ فیصلہ کیا ہے اس پرجہاں سمندرپارپھنسے پاکستانی دعائیں دے رہیں اورخوش ہیں وہیں معروف صحافی ،سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان بھی عمران خان کی ان کوششوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں

 

جب بھی سنیئرصحافی مبشرلقمان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرآکراپنا پیغام اہل وطن کے گوش گزارکرتے ہیں ،حسب روایت آج بھی انہوں‌نے ٹویٹرپرآکراپنا پیغام ریکارڈ کروایا اورآسٹریلیا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے جو فیصلہ کیا اس پرخراج تحسین پیش کیا

مبشرلقمان آسٹریلیامیں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے جو حکومت کی طرف سے پروازیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ pk8962 B777 کے ذریعے آسٹریلیا کے شہرملبورن اورنواح میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں سے دل خوش ہوگیا

مبشرلقمان اس موقع پرپاکستان سول ایوی ایشن اتھارتی اورپی آئی اے کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ یہ ماننا پڑے گا کہ جب دنیا بے بس ہوئی اوراپنے اپنے گھروں تک محصورہوگئی ہمارے ہونہار پائیلٹ جانوں کی پرواہ کیئے بغیراپنے عزیز ہم وطنوں کو دیارغیرسے واپس لارہے ہیں یہ بھی ایک نیکی سے کم نہیں‌، انہوں نے آسٹریلیا جانے والے پائیلٹ کیپٹن ناصر عزیز اور نعیم زمان کا بھی ذکر خیر کیا

یاد رہے کہ آج قومی ایئر لائن نے جرمنی، آسٹریلیا اور کوریا میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔وزیر اعظم اور سی ای او پی آئی اے کی کاوش کی وجہ سے ایک خصوصی پرواز 8962 سے آسٹریلیا کے معروف شہر میلبورن میں جائے گاتاکہ سیکڑوں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لایا جا سکے جو زیادہ تر طالب علم ہیں۔اس سلسلے میں کیپٹن ناصر عزیز اور نعیم زمان کو ذمہ داریاں‌سونپی گئی ہیں.

پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ آسٹریلیا اور کوریا کے شہر سیئول کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی، جرمنی کے لیے بھی خصوصی پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

پی آئی اے کی خصوصی پروازیں 23، 24 اور 25 اپریل کے درمیان اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 8962 اسلام آباد سے میلبرن کے لیے روانہ ہوگی، جو آسٹریلیا میں محصور 200 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر پاکستان آئے گی۔

Leave a reply