شادی کے خواہشمند 39 سالہ شخص کو لگایا دلہن کے روپ میں "مرد” نے 21 لاکھ کا "ٹیکہ”

0
35
چار شادیوں بارے درخواست وفاقی شرعی عدالت سے خارج

شادی کے خواہشمند 39 سالہ شخص کو لگایا دلہن کے روپ میں "مرد” نے 21 لاکھ کا "ٹیکہ”

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شادی کے خواہشمند 39 سالہ شخص نے آن لائن رشتے کے لئے اشتہار دیا تو اسے ایک نوجوان نے لڑکی بن کر لوٹ لیا ، واقعہ بھارت کا ہے، چنئی میں 39 سالہ شخص کو رشتہ نہیں مل رہا تھا، اسکے والد نے آن لائن شادی کی ویب سائٹ پر شادی کا اشتہار دے دیا، جس پر ایک نوسرباز نے رابطہ کیا، اس نے اپنے آپ کو لڑکی بتایا ،اور کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہے، ایک ہفتہ بات چیت کے بعد اس نوسرباز لڑکے نے فون کر کے شادی کے خواہشمند شخص کوکہا کہ اسکی والدہ بیمار ہے اور اسکا علاج ہسپتال میں ہو رہا ہے،علاج کے لئے 21 لاکھ روپے فوری ضرورت ہین، شادی کے خواہشمند دولہا نے بغیر کسی تصدیق کے اس شخص کو اپنی ہونے والی بیوی سمجھ کر پیسے بھجوا دیئے

کچھ دن بعد اس نوسرباز نے پھر پیسوں کی ڈیمانڈ کی، جس پر 39 سالہ دولہا کے والد کو شک گزار، اس نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ اس طرح کئی افراد کو لوٹ چکا ہے اور ہر بار واردات کرنے کے بعد وہ علاقہ بدل لیتا ہے، پولیس نےدتاتری سری نواسن کو گرفتارکیا، پولیس کے مطابق ملزم کے فون سے کئی لڑکوں کے نمبر ملے ہیں جنہیں وہ لوٹ چکا ہے

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج 

گرفتاری کے بعد جمشید دستی بھی ہو گئے بیمار، کونسی بیماری؟

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

Leave a reply