کورونا وائرس،جہاں تباہی ہو رہی ہے وہیں دنیا بہتر بھی ہو رہی ہے ہم اسے نقصان پہنچاتے بہت لاپرواہ ہو گئے تھے عروہ حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عروہ حسین کا کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کو تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ان کے مطابق کہیں نہ کہیں اس وائرس سے دنیا بہتر بھی ہورہی ہے

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا عروہ حسین نے لکھا کہ میں سوچ رہی تھی کہ اس عالمی وبا کے حوالے سے میری سوچ خاصی الگ ہے


اداکارہ نے کہا کہ جہاں میں یہ سوچ رہی ہوں کہ اس وائرس کے باعث خوب تباہی ہورہی ہے وہیں میں نے یہ بھی نوٹس کیا کہ ہماری دنیا بہتر ہورہی ہے اور اسے بہتر ہونے کی ضرورت بھی تھی کیوںکہ ہم اسے نقصان پہنچاتے پہنچاتے بہت زیادہ لاپرواہ پوچکے تھے


اداکارہ نے لکھا کہ جہاں مجھے اس وقت اپنی ماں کی اور گھر والوں کی یاد آرہی ہے وہیں میں اس بات کا بھی شکر ادا کررہی ہوں کہ میں خود اپنے گھر میں محفوظ ہوں مجھے چاہنے والے موجود ہیں جن سے میں بات کرسکتی ہوں اور میرے پاس ٹیبل پر خوراک موجود ہے


عروہ حیسین نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے ان تمام لوگوں سے ہمدردی ہے جنہیں اس وقت کسی نہ کسی مشکل کا سامنا ہے جو کھانے یا اپنی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہیں یا پھر وہ ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار جو سب سے آگے کھڑے ہوکر اس جنگ میں لڑ رہے ہیں


عروہ حسین نے مزید ایک ٹویٹ میں لکھا بہادر بن کر رہیں اور مثبت رہنے کی کوشش کریں اور سب سے ضروری شکرادا کریں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خطرناک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے واضح رہے کہ حکومتی اداروں کے علاوہ متعدد فنکار اور معروف شخصیات بھی کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور افراتفری نہ پھیلانے کے مشورے دیتی نظر آ رہی ہیں

کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں،ہمایوں سعید

Comments are closed.