پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر لڑکی کو اُن کے شوہر فلک شبیر جیسا شوہر دے۔
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا انسٹاگرام پر سارہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں فلک شبیر سے متعلق بات کر رہی ہیں سارہ خان نے اپنے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کو بہترین شوہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کی ہر عورت کو فلک شبیر جسا شوہر ملے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان سے اُن کے شوہر سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے فلک شبیر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ہیں۔
سارہ خان نے فلک شبیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بعد میں ہوتی ہوں اور میرے شوہر ہوتے ہیں ، وہ مجھے بہت آزادی دیتے ہیں تاکہ میں اپنے شوق پورے کر سکیں، فلک شبیر بہت حوصلہ بھی بڑھاتے ہیں اور مجھے سپورٹ کرتے ہیں-
سارہ خان نے کہا ہے کہ فلک شبیر چاہتے ہیں کہ میں آگے بڑھوں اور کام کروں اسی لیےمجھے کام کرنا مزید اچھا لگتا ہے اور اپنے کام سے خوشی بھی ملتی ہے، میں تو چاہتی ہوں کہ دنیا کی ہر عورت کو اللہ تعالیٰ فلک شبیر جیسا شوہر دے، ایسا شوہر جو چاہے کہ آپ آگے بڑھیں آپ کو آگے بڑھنے دے جیسا کہ میرے شوہر مجھے سپورٹ کرتے ہیں-