دنیا کی معمر ترین شخصیت “جاپانی خاتون کین تاناکا” نے اپنی ایک سو انیسویں سالگرہ کوکا کولا پی کر منائی –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کین تانا کا کی پڑپوتی ’جنکو تاناکا نے دسمبر کے آخر میں ان کی سالگرہ کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جنکو نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ مسرور اور بھرپور زندگی گزارتی رہیں گی-

کین تاناکا کو کوکا کولا بہت پسند ہے اسی لیے ان کی 119 ویں سالگرہ پر جو سافٹ ڈرنگ پیش کی گئی اس پر ان کا نام اور عمر یعنی 119 سال درج تھا۔ اسے دیکھ کر بوڑھی خاتون بہت خوش ہوئیں وہ اس عمر میں بھی اس سافٹ ڈرنک سے لطف اٹھاتی ہیں۔

پیرانہ سالی کے باوجود کین کو 2020 ٹوکیو اولمپکس کی مشعل اٹھانے کی پیشکش بھی کی گئی تھی لیکن کورونا وبا کی باعث مقابلے منسوخ ہوگئے تھے۔

محبت کا جادو، پاکستانی نوجوان کو بھارتی صحرا میں لے گیا، پھر کیا ہوا؟


گینیز بل آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کین تاناکا مرد اور خواتین دونوں میں ہی معمر ترین شخصیت ہیں کین تاناکا 1903 میں پیدا ہوئی تھیں اور 19 برس کی عمر میں ان کی شادی ہوئی ۔

ان کے خاندان کی چاول کی دکان تھی جس پر وہ 103 برس کی عمر تک کام کرتی رہیں۔ اپنی زندگی میں انہوں نے 1918 کا ہولناک ہسپانوی فلو دیکھا اور دو عالمی جنگوں کو قریب سے محسوس کیا لیکن اب بھی وہ ماضی کی باتوں کو نہیں دوہراتیں بلکہ انہیں اس عمر میں بھی مستقبل سے لگاؤ ہے اور فارغ وقت میں وہ ریاضی کے معمے حل کرتی ہیں۔

طیارے کے واش روم کے کوڑے دان سے نومولود بچہ برآمد،خاتون گرفتار

Shares: