گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 12 لاکھ 17 ہزار سے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 348 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں39 ہزار739کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 348 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں-

یورپ میں اومی کرون پنجے گاڑنے لگا

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار379ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 918ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.87 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ81 ہزار 96، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 285، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار752،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار534، بلوچستان میں 33 ہزار 626، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 666، خیبرپختونخوا 5 ہزار 924، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کینیڈا میں 27 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ، اٹلی میں 78 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، اسپین میں 99 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں-

جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں فرانس میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، برطانیہ میں ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، امریکا میں 3 لاکھ 12 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہیں-

گزشتہ 24 گھنٹے میں دنیا بھر میں کورونا کے باعث 6 ہزار 500 اموات رپورٹ ہوئی ہیں-

جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

اس کے علاوہ نیدر لینڈز ،سوئٹزرلینڈ، یونا ن اور پر تگال میں بھی اومی کرون کیسز میں اضافہ ہوا جبکہ جرمنی میں نجی تقاریب ویکسین شدہ 10 افراد تک محدود کر دی گئیں اور نائٹ کلبز بند کر دیے گئے ،فن لینڈ نے بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے غیرملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی لگادی ۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت دہلی میں اومی کرون بڑھنے پر اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے اور نجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی ہدایت کی گئی ۔اس کے علاوہ بنگلادیش میں اومی کرون ویرنٹ کےخطرے کے پیش نظربوسٹر ویکسین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق:ایک بارپھرمعاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے خدشات

عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیاہے کہ اومی کرون سے اسپتالوں پر بوجھ پڑ سکتا ہے ، اور صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ اومی کرون کی شدت کم ہے تاہم اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اومی کرون کے پھیلاؤ کی رفتار بہت زیادہ ہے ، جس کی وجہ سے غیر ویکسین شدہ افراد متاثر ہو کر اسپتال داخل ہوں گے،اس سے صحت کے نظام اور دیگر ضروری سروسز پر دباؤ بڑھ سکتاہے۔

اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں امریکی صدر

Shares: