دنیا بھر میں کرونا سے اموات سواچار لاکھ تک پہنچ گئی

0
40

دنیا بھر میں کرونا سے اموات سواچار لاکھ تک پہنچ گئی

باغی ٹی وی رپورٹ‌ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 75 لاکھ 95 ہزار 794 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 38 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 53 ہزار 902 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 76 ہزار 719 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 497 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 20 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 16ہزار 34افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 89ہزار 701ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 57ہزار 561کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 827کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 16ہزار 86کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8لاکھ 5ہزار 649تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 41ہزار 58زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 532 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 436 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 279ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91ہزار 409ہوچکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 787مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔ھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 8 ہزار 501ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98ہزار 283ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 167ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 36ہزار 142رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 6ہزار 109ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 14ہزار 788رپورٹ ہوئے ہیں،جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 851ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 795ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 584 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 80 ہزار 156 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 763ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 74ہزار 23ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 346ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 55 ہزار 561ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 857رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 16ہزار 21تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a reply